اب آپ اپنی بیٹ موبائل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ قیمت بس 13 کروڑ روپے

Ameen Akbar امین اکبر اتوار 6 اکتوبر 2019 23:40

اب آپ اپنی بیٹ موبائل بھی حاصل کر سکتے ہیں۔ قیمت بس  13 کروڑ روپے

اگر آپ ڈارک نائٹ کے چاہنے والے ہیں اور آپ کے بعد پھونکنے کے لیے اچھے خاصے پیسے بھی تو آپ  بیٹ موبائل خرید سکتے ہیں۔ روس میں فروخت ہونے والی اس بیٹ موبائل کی قیمت ساڑھے پانچ کروڑ روبل یا 8 لاکھ 50 ہزار ڈالر یا 13 کروڑ 26 لاکھ پاکستانی روپے ہے۔
بیٹ موبائل کی نقلیں آج کل  غیر معمولی نہیں لیکن  روسی آن لائن مارکیٹنگ سائٹ Auto.ru پر  فروخت ہونے والی  بیٹ موبائل اپنی کارکردگی، رفتار اور قیمت میں سب سے بہترین ہے۔

(جاری ہے)


اس بیٹ موبائل کی چوڑائی 4 میٹر ہے یعنی آپ اسے ہر سڑک پر نہیں چلا سکیں گے۔ پانچ لیٹر انجن سے چلنے والی بیٹ موبائل  کی زیادہ سے زیادہ رفتار 100 کلومیٹر فی گھنٹہ ہو سکتی ہے۔ اس میں کئی اور بھی زبردست فیچر ہیں جیسے اس کی کھڑکیاں بلٹ پروف ہیں۔ اس میں تھرمل امیجنگ کے لیے 255x زوم اور نائٹ وژن کیمرہ ہے۔ اس گاڑی کو چلاتے ہوئے خود کو حقیقی زندگی کا بیٹ مین  محسوس کریں گے لیکن اس احساس کے لیے اتنی رقم خرچ کرنا ہر کسی کو پسند نہیں۔

متعلقہ عنوان :