ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت گرفتار

بدھ 9 اکتوبر 2019 16:52

ڈکیتی، راہزنی کی متعدد وارداتوں میں ملوث 4رکنی ڈکیت گینگ سرغنہ سمیت ..
چیچہ وطنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 09 اکتوبر2019ء) ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن(ر)محمد علی ضیا کی جاری کردہ ہدا یات کی روشنی میں تھانہ بہادرشاہ پولیس نے شاندار کاروائی کرتے ہو ئے ڈکیتی ، راہزنی کی متعدد وار داتوں میں ملوث انتہائی خطر ناک بین الصوبائی4رکنی ڈکیت گینگ کو اس کے سرغنہ فیض عرف فیضو سمیت گرفتار کر لیا اور ان کے قبضہ سے چھینا ہوا مال اور اسلحہ ناجائز بھی برآمد کر لیا ۔

جبکہ دیگر مقدمات ڈکیتی میں ملوث 7 کس ملزمان کو بھی گرفتار لیا اور ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں کے دوران شہریوں سے چھینا ہوا مال ایک عدد مزدا ٹرک ،5عدد موٹر سائیکلیں ،2راس بھینسیں ایک راس بیل کل مالیتی24لاکھ 52ہزار برآمد کرکے متاثرہ شہریوں کے حوالے کر دیا اورملزمان کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز پسٹل 6عدد معہ متعدد گولیاں بھی برآمد ہوئیں ۔

(جاری ہے)

SDPO صدر سرکل فلک شیر خا ں بھٹی نے اپنے آفس میں پریس کانفرنس کر تے ہو ئے بتایا کہ یہ خطر ناک گینگ ڈکیتی اور راہزنی کی متعدد وارداتوں میں مطلوب تھے اور لا ہور کراچی سمیت مختلف اضلاع میں متعدوارداتوں میں ملوث رہے ہیں ۔ان کی گرفتاری کے لیے SHOتھانہ بہادر شاہ محمد لقمان SI، الطاف حسین SI، محمد امین SI، محمد اکرم ASI، عرفان اسلم T/ASIاور دیگر ملازمین پر مشتمل ٹیم تشکیل دی گئی تھی جس کی میں خود نگرانی کر رہا تھا ۔

جدید طریقہ تفتیش کو برو ئے کار لا تے ہو ئے ملزمان کو ٹریس کرکے گرفتار کیا گیا ۔پریس کانفرنس کے بعد انہوں نے متاثرہ شہریوں میں ان کا لوٹا ہوا مال تقسیم کیا ۔ملزمان کی گرفتاری سے مزید 13سے زائد مقدمات بھی ٹریس ہو ئے ۔DPOکیپٹن (ر)محمد علی ضیا نے پولیس ٹیم کی کار کر دگی کو سراہا اور ان کے لیے سرٹیفکیٹس کا اعلان کیاہے ۔