Live Updates

صدر مملکت عارف علوی سے گور نر پنجاب کی ملاقات

،سیاسی سمیت دیگر ایشوز پربات چیت اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ہر معاملے کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے ،عوام کو گمراہ کر نے کے مشن میں کامیاب نہیں ہوگی ‘ چوہدری سرور

بدھ 9 اکتوبر 2019 20:14

صدر مملکت عارف علوی سے گور نر پنجاب کی ملاقات
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 09 اکتوبر2019ء) صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی سے گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے گورنر ہائوس لاہور میں ملاقات کر کے سیاسی سمیت دیگر ایشوز پربات چیت کی ۔جبکہ وفو د سے گفتگو کے دوران گور نرپنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ بھارت کو پہلے بھی ہم نے ہر محاز پر شکست دی ہے اب بھی بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کی مخالفت پر منہ کی کھائے گا ۔

پاکستان کی سیاسی اور عسکری قیادت کا دورہ چین ہر لحاظ سے کامیاب رہا ہے سی پیک کے دوسرے مر احلے سے پاکستان میں ترقی او ر خوشحالی کے نئے دورکا آغاز ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز صدر مملکت ڈاکٹر عارف لاہور پہنچے جہاں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے انکا استقبال کیا جسکے بعد دونوں راہنمائوں کے دوران گور نر ہائوس میں ملاقات ہوئی جس میں سیاسی سمیت دیگر ایشوز کے حوالے سے بات چیت کی گئی بعدازں گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور سے اوورسیز پاکستانی کمیشن کے کمشنر جاوید اقبال بخاری ،عوامی تحر یک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور ڈاکٹر ہمایوں پرویز سمیت دیگر نے بھی ملاقات کی جن سے گفتگو کے دوران گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں تحر یک انصاف کی حکومت ملک کو معاشی طور پر مضبوط بنانے کے ساتھ غر بت اور مہنگائی کے خاتمے اور عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے بھی اقدامات کر رہی ہے مگر اپوزیشن اپنی سیاسی دکانداری چمکانے کیلئے ہر معاملے کو تنقید کا نشانہ بنا رہی ہے لیکن اپوزیشن عوام کو گمراہ کر نے کے اپنے مشن میں کسی صورت کامیاب نہیں ہوگی اور پاکستان اسی طر ح ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن رہیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے ایشوز پر بھی پاکستان کی سیاسی اور فوجی قیادت نے پوری دنیا میں کشمیر ی عوام کا بھر پور مقدمہ لڑا ہے جو بھارت کوہضم نہیں ہو رہا اسی وجہ سے بھارت ایف اے ٹی ایف میں بھی پاکستان کے خلاف سازشیں کر نے میں مصروف ہے مگر جیسے ہم نے پہلے بھارت کو ہر محاذ پرشکست دی ہے اب بھی بھارت کو اس کے عزائم میں کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائیگا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات