پیپلزپارٹی نے کراچی سے کشمیرتک عوامی رابطہ مہم کا اعلان کردیا
مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ میں شریک ہوں گے، ابھی تک مولانا فضل الرحمان کا شیڈول نہیں آیا، پیپلزپارٹی دھرنے میں شامل نہیں ہوگی۔ پیپلزپارٹی کے مرکزی رہنماؤں نیئربخاری اور قمر زمان کائرہ کی کور کمیٹی اجلاس کے بعد پریس کانفرنس
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 10 اکتوبر 2019 18:44
(جاری ہے)
23 اکتوبر کو تھرپارکراور 26 اکتوبر کو کشمور میں جلسہ ہوگا۔ 30 نومبر کو مظفرآباد میں یوم تاسیس جلسے پر رابطہ مہم کا اختتام ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کو غیرمئوثر بنا دیا گیا ہے۔ موجودہ حکومت آرڈیننس کے ذریعے چلائی جارہی ہے، مہنگائی کی شرح دیکھ لیں ، وزیراعظم کی پارلیمنٹ میں حاضری دیکھ لیں ۔ پارلیمنٹ کی روایت کو ہی توڑ دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے جو اس وقت حالات ہیں ان میں یہ لانگ مارچ کامیاب ہوگا۔قمر زمان کائرہ نے کہا کہ ہم مارچ میں جا رہے ہیں اورمارچ کے ذریعے حکومت پر دباؤ بڑھائیں گے۔ مزید برآں ذرائع کا کہنا ہے کہ چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو کی صدارت میں منعقد پیپلزپارٹی کورکمیٹی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی ہے۔ اجلاس میں پیپلزپارٹی نے مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر کم بحث کی جبکہ پنجاب میں ن لیگ کو سیاسی شکست دینے کی حکمت عملی بنانے پر خوب بحث کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے تجویز پیش کی کہ آئندہ حکومت بنانی ہے تو پنجاب میں محترک ہونا ہوگا۔ سینئر رہنماؤں نے تجاویز دیں کہ سندھ کارڈ استعمال کرکے وفاق میں حکومت نہیں بنائی جاسکتی۔ ن لیگ کو پنجاب میں ٹف ٹائم دینا ہوگا۔ جس کے لیے بولڈ اسٹیپ لینا ہوں گے۔ مولابخش چانڈیو نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کا مقصد کلیئرنہیں ہے۔ فضل الرحمان نے بغیرمشاورت تاریخ کا اعلان کردیا مارچ شیڈول بھی نہیں دیا۔ مولانا کو یا تو مکمل گرین سگنل ہے یا پھر وہ ساراکریڈٹ خود لینا چاہتے ہیں۔ شیری رحمان نے کہا کہ فضل الرحمان گزشتہ دورحکومت میں ن لیگ کے ساتھی تھے۔ اور پی پی قیادت کے خلاف کام کرتے رہے۔ مذہبی بنیاد پرستوں کے ساتھ کھڑے ہونے سے پیپلزپارٹی کی سیاست کو نقصان ہوگا۔مزید اہم خبریں
-
نو مئی: فوج کے غصے اور خان کی مقبولیت میں کوئی کمی نہیں آئی
-
کورکمانڈر ہاؤس تک کتنے ناکے لگے ہوتے ہیں، 9 مئی کو پولیس کہاں تھی؟
-
خیبرپختونخواہ کسانوں سے 3900 روپے کی قیمت پر گندم خریداری مہم شروع کرنے والا پہلا صوبہ بن گیا
-
قوم اور پاکستان نو مئی کے مجرموں کو بھولے ہیں نہ بھولیں گے
-
جتنی بھی سیاسی جماعتیں ہیں، وہ فارم 47 کے چھتری تلے سرکاری سسٹم میں آ گئی ہیں
-
پاکستان اور عالمی بنک اصلاحات اور ترقی کے ایجنڈے کو آگے بڑھانے کے لئے پارٹنرشپ فریم ورک پر کام کرنے پر متفق
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے ازبکستان کے وزیر خارجہ کی ملاقات،تجارت، معیشت، سیکورٹی، دفاع، سماجی روابط اور دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
-
تکنیکی و فنی تعلیم کو یکساں کرنے اور بیرون ملک پاکستانی افرادی قوت کیلئے پاکستان سکل کمپنی اور سکل ڈویلپمنٹ فنڈ کے قیام کافیصلہ
-
33 سی ایم اسپیشل پراجیکٹس کی ٹائم لائن کے اندرتکمیل کے لیے ہدایات جاری
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر عطاجان نورلیو یچ مولاموف کی ملاقات،تجارتی تعلقات بڑھانے پر اتفاق
-
وزیراعلیٰ مریم نواز سے جمہوریہ قازقستان کے سفیر کی ملاقات، شہدا کے بچوں کیلئے قازقستان میں سٹڈی کیلئے سکالرشپ کا اعلان
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے عالمی بینک کے نائب صدر برائے جنوبی ایشیا کی ملاقات
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.