Live Updates

پنجاب میں تحریک انصاف کے ویڑن پر پوری طرح عملدرآمد کیا جا رہا ہی:راجہ بشارت

ایف اے ٹی ایف پرعملدرآمد کے حوالے سے پنجاب حکومت قابل ستائش کام کر رہی ہے : کیتھرین رودریگز وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارمذہبی سیاحت کے فروغ پر بھی مساوی توجہ دے رہے ہیں ،صوبائی وزیر قانون

جمعرات 10 اکتوبر 2019 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 10 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر قانون، پارلیمانی امور و سوشل ویلفیئر راجہ بشارت نے کہا ہے کہ پنجاب میں تحریک انصاف کے ویڑن پر پوری طرح عملدرآمد کیا جا رہا ہے اورکرپشن،دہشت گردی، منی لانڈرنگ، بے نامی جائدادوں اور سرکاری زمین پرناجائز قبضوں کے خاتمے کے لیے اہم اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سول سیکریٹریٹ میں امریکی قونصل جنرل لاہور مس کیتھرین رودریگز کے ساتھ ایک ملاقات میں کیا۔

اس موقع پر امریکی قونصلیٹ جنرل لاہور کے پولیٹیکل و اکنامک چیف مسٹر بیری یونکر اور پولیٹیکل و اکنامک سپیشلسٹ صدف سعد بھی انکے ہمراہ تھیں۔ اجلاس میں پنجاب حکومت اور امریکہ کے مابین باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

مس کیتھرین نے کہا کہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس پر عملدرآمد کے حوالے سے پنجاب حکومت قابل ستائش کام کر رہی ہے جبکہ کرتارپور بارڈراور دیگر مزہبی مقامات پرزائرین کو سہولیات کی فراہمی احسن اقدام ہیں۔

راجہ بشارت نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ عثمان بزدارمذہبی سیاحت کے فروغ پر بھی مساوی توجہ دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب میں پولیس اصلاحات کے لیے سپریم کورٹ، وفاقی حکومت اور صوبائی حکومت کی سطح پر تین کمیٹیاں کام کر رہی ہیں جبکہ پولیس میں احتساب کا موثر نظام لانے کے لیے نئی قانون سازی کی تجویززیر غور ہے۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعلیٰ پنجاب نے پولیس تشدد اور ماورائے عدالت ہلاکتوں پر سخت ایکشن لیا ہے۔مس کیتھرین نے موسمیاتی تبدیلیوں کے پیش نظرتحریک انصاف کی درخت لگانے کی مہم کو بھی قابل تحسین قرار دیا اور کہا کہ سماجی و معاشی ترقی کے لیے امریکی حکومت پاکستان کی مرکزی و صوبائی حکومتوں سے اپنا تعاون جاری رکھے گی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات