
بھارتی شخص کے انسانی تاریخ کے عمر رسیدہ ترین شخص ہونے کے دعوے نے نیا تنازعہ کھڑا کر دیا
امین اکبر
جمعرات 10 اکتوبر 2019
23:52

حال ہی میں ایک بھارتی شخص نے ابو ظہبی ائیر پورٹ پر حکام کو حیران کر دیا ہے۔ اس شخص کے پاسپورٹ پر سال پیدائش 1896 درج ہے۔ یعنی یہ شخص اس وقت 123 سال کا ہے۔ اس حساب سے دیکھا جائے تو یہ تاریخ کی عمر رسیدہ ترین خاتون فرانس کی جینی لوئی کالمنٹ سے بھی بڑا ہے۔ گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ کے مطابق 122 سالہ جینی معلوم انسانی تاریخ کی تصدیق شدہ عمررسیدہ ترین خاتون تھیں۔
سوامی سیوانندا کے پاسپورٹ کے مطابق وہ جینی سے بھی بڑے ہیں۔ سوامی سیوانندا کے لیے اصل مسئلہ یہ ہے کہ اُن کے پاس عمر کے ثبوت کےلیے مندر کا ایک پرانا رجسٹر ہی ہے۔ اس کے علاوہ سوامی سیوانندا اپنی عمر سے کئی دہائی چھوٹے نظر آتے ہیں۔تاہم وہ اپنی ظاہری شخصیت اور صحت کی وجہ سادہ اور متوازن زندگی کو بتاتے ہیں۔
(جاری ہے)
وہ یوگا کرتے ہیں ، بغیر مسالوں کی غذاکھاتے ہیں اور محتاط زندگی گزارتے ہیں۔
سوامی سیوانندا کوششیں کر رہے ہیں کہ اُن کا نام گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں شامل کیا جائے لیکن اپنی عمر کے حوالے سے اُن کے پاس شواہد کی کافی کمی ہے۔سوامی سیوانندا مبینہ طور پر 8 اگست 1896 کو بیہالا میں پیدا ہوئے۔ بیہالا اس وقت ایک گاؤں تھا۔ سوامی سیوانندا کا کہنا ہے کہ وہ صرف چار سال کے تھے، جب اُن کے والدین دونوں ہی وفات پا گئے۔اس کے بعد اُن کی بہن انکے ساتھ کھانا مانگا کرتی تھی لیکن دو سال بعد اُن کی بہن بھی وفات پا گئی۔اس کے بعد اُن کے رشتے داروں نے انہیں ایک گرو کے حوالے کر دیا۔یہ گرو انہیں نودویپ شہر لے آیا۔ بعد میں سوامی سیوانندا ، وارانسی شہر میں رہنے لگے۔ وہاں وہ سوامی بن گئے اور انہیں کئی چیلے بھی مل گئے۔
سوامی سیوانندا کا کہنا ہے کہ وہ شہرت نہیں چاہتے تھے، انہیں اُن کے چیلوں نے ہی سامنے آنے اور گینیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کرانے پر قائل کیا ہے۔
بدقسمتی سے دوسرے بھارتیوں کی طرح، جو سوامی سیوانندا سے بھی زیادہ عمر کا ہونے کا دعویٰ کرتے ہیں، اُن کے پاس بھی پیدائش کے اندراج کے لیے صرف مندر کا رجسٹر ہے۔
زندہ افراد میں عمر رسیدہ ترین شخصیت کا اعزاز جاپان کی 116 سالہ خاتون کین تاناکا کے پاس ہے۔

مزید عجیب و غریب خبریں
-
4 بچوں کی ماں اپنی بیٹی کے سسر کے ساتھ بھاگ گئی
-
بھارت ، مسافروں کی سہولت کے لئے ٹرین میں اے ٹی ایم نصب
-
دہلی یونیورسٹی کا انوکھاطریقہ،گرمی سے بچنے کیلئے دیواروں پرگائے کا گوبرلگا دیا
-
جرمنی میں سب سے بڑی کتوں کی پریڈ، عالمی ریکارڈ قائم
-
چین میں معمر مریضہ میں سور کے گردے کی کامیاب پیوند کاری
-
بھارت میں شرارتی بندر نے رشوت لے کر موبائل واپس کر دیا، ویڈیو وائرل
-
مصر،روزے کی حالت میں 279 ٹن وزنی ٹرین کھینچنے کا نیا عالمی ریکارڈ
-
دنیا کی واحد مصوربھیڑاغوا، ڈھونڈنے پر50 ہزارپائونڈ کا انعام
-
فلپائن میں مچھر مارنے پر انعام کا اعلان
-
بلند ترین اونچائی پرغباروں کے درمیان رسی پرچہل قدمی کا عالمی ریکارڈ
-
آٹھ ماہ بعد سمندر میں گرا کیمرا صحیح سلامت برآمد
-
بھارت‘ بد مزاج شوہروں سے تنگ 2 خواتین نے آپس میں شادی کرلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.