پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما پر فائرنگ

فائرنگ کے دوران سردار خرم لغاری نے لائیٹیں بند کر کے گاڑی بھگا دی جس کے باعث وہ اور ان کی گاڑی محفوظ رہی۔ خاندانی ذرائع

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان ہفتہ 12 اکتوبر 2019 11:10

پی ٹی آئی کے نوجوان رہنما پر فائرنگ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔12 اکتوبر 2019ء) پاکستان تحریک انصاف کے نوجوان رہنما سردار خرم لغاری کی کار پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے۔تفصیلات کے مطابق مظفر گڑھ میں مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار خرم لغاری کی کار پر نامعلوم افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی تاہم وہ واقعے میں محفوظ رہے۔خاندانی ذرائع کے مطابق مظفر گڑھ کے علاقے شاہ جمال کے قریب نامعلوم افراد نے مبینہ طور پر مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب سردار خرم لغاری کی گاڑی پر فائرنگ کی۔

خرم لغاری لاہور سے تحصیل جتوئی واپس آ رہے تھے۔ان کے خاندانی ذرائع نے دعویٰ کیا کہ فائرنگ کے دوران سردار خرم لغاری نے لائیٹیں بند کر کے گاڑی بھگا دی جس کے باعث وہ اور ان کی گاڑی محفوظ رہی۔دوسری جانب پویس ترجمان وسیم خان گوپانگ کے مطابق مشیر وزیراعلیٰ پنجاب سردار خرم لغاری کی جانب سے پولیس کو مطلع کیے جانے کے بعد ڈی ایس پی صدر، ایلیٹ فورس،تھانہ شاہ جمال اور تھانہ خان گڑھ کی بھائی نفری موقع پر پہنچ گئی،پولیس ذترائع کا کہنا ہے کہ گاڑی پر فائرنگ کا کوئی نشان نہیں ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جائے گی،پولئس علاقے کے رہائیشیوں سے معلومات اور شواہد اکٹھے کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

جب کہ دوسری جانب پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنما اور سابق وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ کے مدمقابل الیکشن لڑنے والے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما نثار جٹ کی گاڑی پر بھی حملہ کیا گیا ہے۔فائرنگ کے نتیجے میں ایک کانسٹیبل جاں بحق ہو گیا ہے۔وہ سابق ایم این اے نثار جٹ کے سرکاری گارڈ تھے۔پولیس حکام کا کہنا ہے کہ حملہ آور نثار جٹ کا قریبی عزیز ہے۔فائرنگ کے تیجے میں دو پرائیویٹ گن میں بھی زخمی ہوئے ہیں۔پولیس حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔