Live Updates

ہم کارکردگی نہیں دکھائیں گے توباہرہو جائیں گے، غلام سرور خان

حکومت کو مولانا کے مارچ کی بالکل پریشانی نہیں، جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکتا، اس کی پارٹی کی کیا حیثیت ہے؟ مولانا کو کہاں روکنا، وقت پر بتائیں گے۔ میڈیا سے گفتگو

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 12 اکتوبر 2019 15:54

ہم کارکردگی نہیں دکھائیں گے توباہرہو جائیں گے، غلام سرور خان
اسلام آباد (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔12 اکتوبر2019ء) وفاقی وزیرغلام سرور خان نے کہا ہے کہ ہم کارکردگی نہیں دکھائیں گے توباہرہو جائیں گے، حکومت کو مولانا کے مارچ کی بالکل پریشانی نہیں، جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکتا، اس کی پارٹی کی کیا حیثیت ہے؟ مولانا کو کہاں روکنا، وقت پر بتائیں گے۔ انہوں نے آج یہاں میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ ایران اور سعودی عرب کے درمیان ٹینشن ہے اس میں ہمارا رول ثالث کا ہے۔

سعودی عرب اور ایران کو قریب لانے میں مدد کرسکتے ہیں جھگڑے کا حصہ نہیں بن سکتے۔ انہوں نے کہا کہ ہم بالکل پریشان نہیں مولانا کا اصل چہرہ دکھانا ہمارا فرض ہے۔ جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکتا اس کی اوراس کی پارٹی کی کیا حیثیت ہے؟ مسلم لیگ کی اکثریت نوازشریف سے اختلاف کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

مولانا صاحب پاکستان بن چکا ہے اب علماء اسلام پاکستان کی نمائندگی کریں۔

غلام سرور نے کہا کہ مولانا نے بلوچستان میں دہشتگردی کرنیوالے کلبھوشن کیخلاف بات کی؟ ہمارے اسکولز، یونیورسٹیز، درس گاہوں پرحملے ہوئے، کبھی مولانا بولے؟ غلام سرورخان نے کہا کہ سرکاری اعزازیہ اورگھر لینے کے علاوہ مولانا کا کام کیا تھا۔ وزیراعظم نے کہا ہے کہ اگرمولانا کوکوئی مسئلہ ہے تو بات کریں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا کو کدھر روکنا ہے کیا کرنا ہے وقت دیکھ کربتائیں گے۔

جس طرح کی مولانا کی حکمت عملی ہوگی ویسی ہی ہماری حکمت عملی ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اگرہم کارکردگی نہیں دکھائیں گے توباہرہو جائیں گے۔ واضح رہے وزیراعظم عمران خان نے گزشتہ روز مولانا فضل الرحمان کو مذاکرات کی آفر کردی، انہوں نے کہا کہ مذاکرات کیلئے فی الحال کمیٹی قائم کرنے کی ضرورت نہیں، مذاکرات کا آپشن کھلا ہے، اگر کوئی مدرسہ ریفارمزسمیت اہم ایشو پرخود بات کرنا چاہتا ہے تودروازے بند نہیں ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات