چینی صدر کی نریندر مودی سے 6 گھنٹے طویل ملاقات

چین نے بھارت کا تجارتی خسارہ کرنے کیلیے پروگرام تشکیل دینے کا اعلان، چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان کشمیر پر بات نہ ہوئی

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 00:32

چینی صدر کی نریندر مودی سے 6 گھنٹے طویل ملاقات
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 12 اکتوبر2019ء) چینی صدر نے بھارت وزیرِاعظم نریندرا مودی سے 6 گھنٹے طویل ملاقات کی ہے۔ خیال رہے کہ اس وقت چینی صدر شی جن پنگ دورے پر بھارت گئے ہوئے ہیں۔ وہاں انہوں نے نے اجلاس کے دوران بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے ساتھ بھارتی خسارے سے نمٹنے کے لیے اعلیٰ سطح کا گروپ تشکیل دینے پر اتفاق کیا ہے۔ چین نے بھارت کا تجارتی خسارہ کرنے کیلیے پروگرام تشکیل دینے کا اعلان کیا ہے۔

ایک بھارتی سفارت کار نے بتایا ہے کہ صدر شی جن پنگ اور نریندر مودی نے سربراہی اجلاس میں اتفاق کیا کہ بھارت کے بے قابو تجارتی خسارے کو روکنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے اور ایک اعلیٰ سطح کا گروپ تشکیل دیا جائے گا۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق چینی صدر نے مودی سے تقریباً 6 گھنٹے طویل ملاقات کی جو ان کے سالانہ اجلاس کا دوسرا حصہ ہے اور اس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان دہائیوں سے تجارتی، سرحدی معاملات اور چین کے پاکستان کے ساتھ قریبی تعلقات کے باعث پائی جانے والی بداعتمادی کو ختم کرنا ہے۔

(جاری ہے)

چینی صدر اور بھارتی وزیراعظم کے درمیان کشمیر پر بات چین نہ ہوئی۔ یاد رہے کہ چین اور بھارت کے درمیان تعلقات رواں برس اگست میں کشیدہ ہو گئے تھے جب بھارت نے مقبوضہ جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کو غیر قانونی اور یک طرفہ طور پر ختم کردیا تھا لیکن اب یہ تعلقات بحال ہوتے نظر آرہے ہیں جبکہ چین نے پاکستان کی حمایت کا اعلان بھی کیا تھا۔ بھارتی سفارتکار وجے گوکھالے نے بتایا ہے کہ چین اور بھارت کے درمیان تجارت پر بہت اچھی گفتگو ہوئی جو مرکزی نکتہ تھا اور صدر شی نے کہا کہ چین اس حوالے سے دیانت دارانہ اقدام اور خسارے کو کم کرنے کے لیے بنیادی راستے پر بات کرنے کے لیے تیار ہے۔