Live Updates

فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کو دنیا کا مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا

دنیا کے مقبول ترین لیڈر عمران خان لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے: مشیر اطلاعات کا اعلان

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ اتوار 13 اکتوبر 2019 18:04

فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کو دنیا کا مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا
سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین ۔ 13 اکتوبر2019ء) فردوس عاشق اعوان نے عمران خان کو دنیا کا مقبول ترین لیڈر قرار دے دیا ہے۔ مشیر اطلاعات نے کہا ہے کہ دنیا کے مقبول ترین لیڈر عمران خان لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا وعدہ پورا کریں گے۔ مشیرِ اطلاعات نے کہا کہ عمران خان دنیا کے مقبول لیڈر ہیں، مخالفین گمراہ کرنے کیلئے مہنگائی کا پروپیگنڈا کررہے ہیں، نواز شریف کے خط کوان کا بھائی ما ننے کیلئے تیار نہیں ہے ، لٹیروں کو ان کی اصل جگہ پہنچانے کا دعدہ پورا کریں گے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ عمران خان دنیاکے مقبول ترین لیڈرہیں، وزیراعظم ہرفورم پرکشمیریوں کامقدمہ لڑرہے ہیں۔ مخالفین گمراہ کر نے کیلئے مہنگائی کاواویلاکرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ کسی نے سر ے محل اورکسی نے ایون فیلڈاپارٹمنٹ بنائے۔

(جاری ہے)

اداکاری کرنےوالوں نے صرف قوم کولوٹا ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کا دورہ ایران خلیجی خطے میں امن و سلامتی کا پیش خیمہ ثابت ہوگا۔

ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہاکہ خطے میں کشیدگی کے خاتمے کیلئے ثالثی کا کردار امت مسلمہ اور دنیا کی طرف سے وزیراعظم عمران خان کی قائدانہ صلاحیتوں پر اعتماد کا مظہر ہے۔ انہوںنے کہاکہ عمران خان دنیا بھر میں نئے،پرعزم، بااعتماد،باوقار اور روشن پاکستان کا چہرہ متعارف کرا رہے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ اقوام متحدہ میں وزیراعظم عمران خان کی تقریر ایک عالمی مدبر مسلم رہنما کا خطاب تھا جہاں انہوں نے دوٹوک الفاظ میں پوری امت مسلمہ کی ترجمانی کی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ مولانافضل الرحمان مذہب کارڈاستعمال کرناچاہتے ہیں، ہ قوم کے بچوں کواپناسیاسی ایندھن بنانا چاہتے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نوازشریف کے خط کوان کابھائی ماننے کوتیارنہیں۔انہوں نے کہا کہ عمران خان کی قیادت میں جمہوریت اورپارلیمنٹ کومضبوط بنائیں گے۔ معیشت مضبوط کرکے اداروں میں ریفارمزلائیں گے۔سیالکوٹ:مہنگائی کے ذمہ دارسابق حکمران ہیں۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات