مولانا فضل الرحمان ذاتی مفاد کیلئے ملک کو مفلوج کرنا چاہتے ہیں،زین قریشی
اتوار 13 اکتوبر 2019 20:15
(جاری ہے)
اس موقع پر انہوں نے عوام کے مسائل سنے اور ان کے حل کیلئے احکامات جاری کئے۔
رکن صوبائی اسمبلی ملک واصف مظہر راں ‘ ملک شہران را ں ‘ملک شمس راں‘رانا ندیم ‘ اقبال سہو ‘ رانا شوکت اور دیگر سرکردہ شخصیات بھی ان کے ہمراہ تھیں۔ انہوں نے کہا کہ مولانا فضل الرحمان کے پائوں اکھڑ چکے ہیں جس کی واضح مثال گزشتہ روز جے یو آئی کا کوئٹہ میں دھرنا تھا جو بری طرح ناکام رہا ۔ انہوں نے پہلے 27اکتوبر کو دھرنے کی کال دی اور اب 31اکتوبر کو دھرنے کی کال دی ہے اور انشاء اللہ پاکستان کی جمہوریت پسند عوام انہیں بری طرح مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف کی حکومت کا صحت کارڈ پروگرام ‘ غربت کے خاتمے کیلئے احساس پروگرام ‘ اپنا گھر سکیم ‘ شیلٹر ہوم جیسے اقدامات تاریخی ہیں جن کی تکمیل سے پاکستان کی عوام کی زندگیوں پر مثبت اثرات مرتب ہونگے۔ عوام کی محرومیو ںکا خاتمہ ہوگا اور ان کے بنیادی مسائل حل کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب کی محرومیوں کا خاتمہ ہماری حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ ماضی میں جنوبی پنجاب کو پسماندہ رکھا گیا۔ یہاں کے وسائل کو دوسرے اضلاع میں منتقل کیا گیا۔ انہوں نے یونین کونسل متی تل ‘ قادر راں ‘ ٹاٹے پور ‘موضع شیر سنگھ‘سمیت مختلف یونین کونسلوں کا دورہ کیا وفات پا جانے والی شخصیات کی رہائش گاہ پر گئے ان کے ایصال ثواب کیلئے فاتحہ پڑھی ‘ مختلف قل خوانیوں میں شریک ہوئے ۔ مختلف وفود سے ملاقات کی‘ ان کے مسائل سنے اور حل کیلئے موقع پر احکامات جاری کئے۔ وفاقی پارلیمانی سیکرٹری مخدومزادہ زین حسین قریشی یونین کونسل خان پور مڑل چک 9ایم آر ارائیں برادری کی رہائش گاہ پر گئے جہاں کچھ روز قبل ڈکیتی کی واردات اور ذیادتی کا افسوس ناک واقعہ رونما ہوا تھا۔ مخدومزادہ زین حسین قریشی نے اس موقع پر سی پی او ملتان کو فون کیا اور تفتیش بارے مکمل تفصیلات پوچھیں۔ اس موقع پر انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایات کی کہ اس سانحہ کے ملزمان کو فوری طور پر کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے یونین کونسل موضع شیر سنگھ میں سولنگ کی تعمیر کے منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر معززین علاقہ کی ایک بہت بڑی تعداد موجود تھیمزید قومی خبریں
-
لاہور پیرس ریلی ملکی ثقافت کو فروغ دینے اورپاکستان کے مثبت تشخص کو اجاگر کرنے کا بہترین موقع ہے ، رانا مشہود احمد خان
-
وفاقی وزیرعطا تارڑ نے اعجاز احمد حفیظ کو اپنا کوارڈینیٹر مقرر کردیا
-
9 مئی کیس، بانی پی ٹی آئی کی عبوری ضمانت کی درخواست پر وکلاء کے دلائل طلب
-
ایک ضلع کا ڈپٹی کمشنر اگر کچھ کرنا چاہے تو انقلاب آ جائے‘لاہور ہائیکورٹ
-
ملک میں امن وا مان کی صورتحال زیر بحث لانے کیلئے وزیر داخلہ کو وہ اپنے چیمبر میں مدعو کر سکتے ہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
پیپلز پارٹی کے دور میں کبھی کوئی سیاسی قیدی نہیں رہا، ہم نے ہمیشہ دوستی اور ہم آہنگی کا ہاتھ بڑھایا ہے، سینیٹر شیری رحمن
-
جس وزارت کا بزنس ایوان میں لیا جائے گا اگر اس وزارت یا محکمے کا جوائنٹ سیکرٹری کی سطح کا آفیسر موجود نہ ہوا تو سیکرٹری کو طلب کیا جائے گا،سپیکر قومی اسمبلی
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
عدالت نے فواد چودھری کو گرفتار کرنے سے روک دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نواز کا ایئر ایمبولینس سروس کے دائرہ کار کو وسعت دینے کا اعلان
-
پنجاب کی طبی درسگاہوں میں ریسرچ کو پروان چڑھائیں گے‘خواجہ سلمان رفیق
-
رسول خدا احمدِ مجتبیٰ محمد مصطفیٰ کے تمام صحابہ و اہل بیت باکمال تھے،ثروت اعجاز قادری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.