سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوبئی میں خاتون کی برہنہ تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والی ملزم کی ضمانت منظور کرلی

پیر 14 اکتوبر 2019 13:10

سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوبئی میں خاتون کی برہنہ تصاویر بنا کر بلیک ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 اکتوبر2019ء) سپریم کورٹ آف پاکستان نے دوبئی میں خاتون کی برہنہ تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والی ملزم کی ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم زبیر کو پانچ لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے حکم دیا ۔پیر کو جسٹس منظور احمد ملک کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی۔ وکیل نے کہاکہ ملزم نے ایجنٹس کے ذریعے خاتون کو دوبئی بلوایا، ایجنٹس نے خاتون سے ملازمت اور ویزے کے نام پر 4 لاکھ سے زائد رقم بھی لی، ملزم زبیر نے پاکستان آ کرخاتون کیساتھ نکاح کر لیا ۔

تفیتشی افسر نے کہاکہ خاتون نے نے نکاح کے بعد خلع دائر کرکے ملزم کیخلاف مقدمہ درج کروا دیا، پولیس نے ایجنٹس اور ملزم کو گرفتار کر لیا، ایجنٹس ضمانت پر جبکہ خاتون کا شوہر جیل میں ہے۔

(جاری ہے)

جسٹس منظور ملک نے کہاکہ کیا قابل اعتراض تصاویر برآمد ہوئی ہیں ۔تفتیشی افسر نے کہاکہ ملزم کے موبائل کی فورنزک رپورٹ کا انتظار ہے۔ جسٹس منظورملک نے کہاکہ کیا ملزمان کیخلاف انسانی سمگلنگ کا کوئی اور کیس بھی ہی سر کاری وکیل نے کہاکہ ملزمان کے کریمنل ریکارڈ کے حوالے سے علم نہیں۔ دلائل سننے کے بعد دوبئی میں خاتون کی برہنہ تصاویر بنا کر بلیک میل کرنے والی ملزم کی ضمانت منظور کرلی ۔ یاد رہے کہ خاتون نے ملزم کیخلاف مقدمہ پشاور میں درج کروا رکھا ہے