راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقہ جات میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے، محکمہ موسمیات

پیر 14 اکتوبر 2019 22:25

راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 اکتوبر2019ء) راولپنڈی اسلام آباد سمیت ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک اور شمالی علاقہ جات میںسرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ پیر کو محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران اسلام آباد، پنجاب، سندھ، گلگت بلتستان اور کشمیر میں موسم خشک اور سرد رہے گا۔

(جاری ہے)

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک رہے گا جبکہ رات کے اوقات میں کوئٹہ سمیت بلوچستان کے شمال مشرقی اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔

خبیر پختونخوا کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک جبکہ بالائی علاقوں میں سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران ملک کے اکثر علاقوں میں موسم خشک جبکہ شمالی علاقہ جات میں موسم سرد رہا ۔