سپین کی کمپنی کی بنائی ہوئی یہ ٹی شرٹ ذہنی دباؤ کم کرتی ہے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 14 اکتوبر 2019 23:27

سپین کی کمپنی  کی بنائی ہوئی یہ ٹی شرٹ ذہنی دباؤ کم کرتی ہے

سپین کے ایک فیشن برانڈ سیپیا کی بنائی الٹیمیٹ سمارٹ شرٹ 3.0 (Ultimate Smart Shirt 3.0) ایک خصوصی ٹی شرٹ ہے۔ یہ  ٹی شرٹ مبینہ طور پر  اپنے پہننے والے  کے ذہنی دباؤ کو کم  کرتی ہے۔ دوران خون کو بہتر بناتی ہے اور توانائی کی سطح کو بلند کرتی ہے۔
سیپیا کئی سالوں سے سمارٹ کپڑے بنا رہا ہے۔ اس کمپنی کے بنائے ہوئے  پہلی نسل کے سمارٹ کپڑوں کی آستین اور کالر پر میل نہیں چڑھتا تھا، اس وجہ سے اسے دھونے کی ضرورت کافی کم پڑتی تھی۔

دوسری نسل کے سمارٹ کپڑوں میں پسینہ کم خارج ہوتا تھا اور یہ بو کو بھی روکتے تھے۔اس تازہ ترین نسل کے سمارٹ کپڑوں کو سیپیا نے اس طرح بنایا ہے کہ یہ ذہنی دباؤ کو کم کرتے ہیں۔ اس ٹی شرٹ میں پچھلی دونسلوں کے کپڑوں کے خصوصیات بھی ہیں اور اس میں نئے بائیو سرامک ذرات شامل کیے گئے ہیں جو شرٹ پہننے والے کی صحت کے لیے کافی بہتر ہونگے۔

(جاری ہے)


سیپیا کی پریس ریلیز کے مطابق  ان کپڑوں کے دھاگوں میں موجود  بائیو سرامک نینو پارٹیکلز ایف آئی آر (Far Infrared Rays)، جو سورج سے خارج ہوتی ہیں کو  دوبارہ بناتے ہیں۔

ان شعاعوں سے خارج ہونے والی  گرمی شرٹ پہننے والے  کے عضلات، جوڑوں اور خون کی رگوں کے لیے بہتر ہوتی ہے۔
ٹی شرٹ کےدھاگوں میں موجود بائیو سرامک میٹریل  UV-A اور UV-B الٹرا وائلٹ شعاعوں کو بھی جذب کرتا ہے۔اس سے شرٹ پہننے والے  کی جلد محفوظ رہتی ہے اور جسم ٹھنڈا اور پرسکون رہتا ہے۔
یہ ٹی شرٹ  صارف کے میٹا بولزم کی رفتار بڑھاتی ہے، جلد کی پی ایچ کو کنٹرول کرتی ہے اور یورک ایسڈ بننے سے روکتی ہے، جو ہڈیوں اور جوڑوں کے درد کا باعث بنتاہے۔

ان تمام خصوصیات کی وجہ سے ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے
اس سے پہلے کھلاڑی  اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے بائیو سرامک نینو پارٹیکلز کے کپڑے استعمال کرتے ہیں۔ سیپیا اسے عام عوام کی پہنچ میں لے آیا ہے۔
اس ٹی شرٹ کے پری آرڈر سیپیا کے کک سٹارٹر پیج پر شروع ہو چکے ہیں۔ اس کی قیمت 89 یورو یا 98 ڈالر ہے۔

متعلقہ عنوان :