رحیم یار خان ۔محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کریں،ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان

منگل 15 اکتوبر 2019 17:02

رحیم یار خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 اکتوبر2019ء) ڈپٹی کمشنر رحیم یار خان جمیل احمد جمیل نے کہا ہے کہ محکمہ صحت سمیت دیگر متعلقہ محکمے ڈینگی سرویلنس سرگرمیوں کو مزید تیز کریں، ضلع بھر میں انسداد ڈینگی مہم پر ہر صورت عملدرآمد کریں اور ڈینگی ٹیمیں ان ڈور ، آ?ٹ ڈور مقامات کی سرویلنس کرکے ڈینگی کی افزائش کے تمام ممکنہ ذرائع کا خاتمہ جاری رکھیں۔

یہ بات انہوں نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔اجلاس میں سی ای او ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا، ڈی ایچ او ڈاکٹر امجد یسین، ڈاکٹر غضنفر شفیق، ڈی او ایجوکیشن ملک مختار حسین، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت را? اشفاق احمد، ڈی او سوشل ویلفیئر صفدر حسین وڑائچ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر لائیو سٹاک ڈاکٹر سبطین شاہ، ڈی او فشریز چوہدری محمد تنویرسمیت میونسپل کمیٹیز، ضلع کونسل کے افسران اور مختلف محکموں کے سر براہان موجود تھے۔

(جاری ہے)

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر سخاوت علی رندھاوا نے ضلع بھر میں انسداد ڈینگی کے حوالے سے جاری مختلف محکموں کی سرویلنس کے بارے میں ڈپٹی کمشنر کوبریفنگ دی اور ڈیش بورڈ کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے تمام متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی کہ رو زانہ کی بنیاد پر ان ڈور ، آ?ٹ ڈور سرویلنس ٹیموں کی کارکردگی کاجائزہ لیا جائے ضلع کی کوئی یونین کونسل انسدادی کارروائیوں سے محروم نہیں رہنی چاہیے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ ہاٹ سپاٹ میں شامل کباڑ خانوں، قبرستان، ٹائر شاپس کی سرویلنس کے ساتھ ساتھ دیگر تمام مقامات کی بھی مسلسل سرویلنس جاری رکھی جائے۔انہوں نے سی ای او ہیلتھ اتھارٹی کو اینڈرائیڈ موبائل ڈیش بورڈ کے ساتھ منسلک نہ کرنے پر متعلقہ محکموں کے افسران کو شوکاز نوٹس دینے کے بھی احکامات جاری کئے۔

متعلقہ عنوان :