خدا اورپارٹی نے عزت سے نواز ا ہے کسی صورت لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے،چوہدری عظیم نوری گھمن

منگل 15 اکتوبر 2019 22:22

سمبڑیال(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 15 اکتوبر2019ء) سینئر رہنما پی ٹی آئی وسابق ایم پی اے چوہدری عظیم نوری گھمن نے کہا ہے کہ سمبڑیال نے الیکشن 2018؁ء میں ایک مرتبہ پھر مایوس کیا میری خدمت کی سیاست کو میرا جرم بنانے میں میرے شہر کے لوگوں کا بڑا ہاتھ ہے لوگ اپنے شہر کی عزت کا ہی خیال کرلیتے خد ا کی پناہ اپنے شہر کے لوگ ہی خدمت اورشہر کی ترقی کے مخالف نکلے خدا اورپارٹی نے عزت سے نواز ا ہے کسی صورت لوگوں کو مایوس نہیں کریں گے خدمت کی سیاست کرنا شہراورحلقے کے مفاد کی جنگ لڑنا میرا طرہ امتیاز رہا ہے شہر سمیت حلقہ بھر میںترقیاتی کام اورلوگوں کا معیار زندگی عظیم نوری نے ہی اپنی خدمت کی سیاست کے ایجنڈے سے بلند کیا یہی سمبڑیال کی سیاسی تاریخ کا سنہرا باب ہے تبدیلی کے لیے پہلے خود کو تبدیل کرو ووٹ ڈالتے وقت کچھ تو خیال کرلیا کرو ووٹ ڈالنے کا کوئی میرٹ بنا لو ہمارے بغیر شہر اورحلقے کی ترقی کا حال دیکھ لو’’پھر ہم سے گلہ کہ ہم وفادار نہیں ‘‘ان خیالات کااظہارانہوںنے سمبڑیال شہر کے محلہ شیر آباد میں سوئی گیس کی فراہمی کے منصوبے کے افتتاح کے موقع پر شہریوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا سابق کونسلر رانا طارق محمود اوررانا محمود، عبدالستار میئو بھی ہمراہ تھے ان کا کہنا تھا کہ ہم سمبڑیال کی جھولی خوشیوں سے بھر دینا چاہتے ہیں یعنی ہر وہ آسائش ترقیاتی پراجیکٹ تعلیمی سہولت صحت کی ضرورت جس جس منصوبے کی میرے شہر اورلوگوں کو ضرورت ہے وہ وفاق دے یا صوبائی حکومت ہم لے کر آئیں گے عظیم نوری نے کہا یہ سچ ہے کہ ہم شہریو ں کو معیار زندگی کو بام عروج پر دیکھنا چاہتے ہیں لہذا ’’ہمیںووٹ اور شہر کو عزت دو‘‘۔