علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلبہ کی طرف سے سالانہ یوم سرسید کی تقریبات کا بائیکاٹ

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:52

علی گڑھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 اکتوبر2019ء) علی گڑھ مسلم یونیورسٹی میں زیر تعلیم کشمیری طلباء نے 5اگست کو بھارتی حکومت کی طرف سے جموںوکشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے بعد سے مقبوضہ وادی کشمیر کی صورتحال پر غم و غصے کے اظہار کیلئے (آج) جمعرات کو سالانہ یوم سرسید کی تقریبات کا بائیکاٹ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یونیورسٹی میں تقریبا13سو کشمیری طلباء زیر تعلیم ہیں۔

(جاری ہے)

کشمیری طالب علم اور علی گڑھ مسلم یونیورسٹی سٹوڈنٹس یونین کے سابق نائب صدر سنجے راتھر نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیری طلباء تقریبا ت میں شرکت کا کیسے سوچ سکتے ہیں جبکہ مقبوضہ وادی میںانکے اہلخانہ مسلسل محصور ہیںاور انکا اپنے رشتہ داروں سے کوئی رابطہ نہیںہو پارہاہے ۔انہوںنے کہاکہ میڈیا کی اطلاعات اور حکومت کے دعوئوں کے باوجودمقبوضہ علاقے میں صرف 5فیصد پوسٹ پیڈ موبائیل فون کنکشن کھولے گئے ہیں۔