ّ دو ماہ سے زائد عرصہ گزر گیا کشمیریو ں کی زندگیاں خطرے میں پڑھ گئیں ،قدیر خان بنگلزئی

بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی کررہا ہے ، کسی بھی صورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کو تنہا نہیں چھوڑینگے ،سیاسی و سماجی رہنما

بدھ 16 اکتوبر 2019 23:35

) تمبو(آن لائن)نصیرآباد کے سیاسی سیاسی رہنما وڈیرہ قدیر خان بنگلزئی نے کہا ہے کہ کشمیر میں گزشتہ دوماہ سے زیادہ کا عرصہ گزر چکا ہے جس کی وجہ سے کشمیریوں کی زندگیاں خطرے میں پڑھ گئی ہیں بھارت کشمیر میں مسلمانوں کی نسل کشی ہو رہی ہے انہوں نے کہا کہ پاکستان کا اٹوٹ انگ ہے کسی بھی صورت میں اپنے کشمیری بھائیوں کو تہنا نہیں چھوڑینگے مودی سرکار کا دنیا میں مکردہ چہرہ بے نقاب ہو چکا ہے بھارتی فورسز طاقت کے زور پر کشمیری عوام سے جو ظلم و زیادتی کررہے ہیں جس کی پوری دنیا مذمت کررہی ہے پوری قوم پاک مسلح افواج کے ساتھ ہے بھارت نے اگر کسی قسم کی جارحیت کی کوشش کی تو ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہونگے عالمی برادری بھارتی مظالم کا نوٹس لیتے ہوئے کشمیر عوام کو اقوام متحدہ کے قرار دادوں کے حق خودارادیت دیں انہوں نے کہا کہ بھارت اقوام متحدہ کی قراردادوں پر عمل درآمد کر کے کشمیریوں کو آزادی کا حق دے کر اقوام متحدہ کی قراردادوں کا لاج رکھے کیونکہ اس خطے کا امن کشمیر کے امن سے جڑا ہوا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان کی سالمیت اور بقاء کیلئے کسی بھی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے پاکستان کو ہمارے بزرگوں نے بڑی قربانیوں کے بعد آزاد کیا اور کشمیر کی آزادی تک کشمیریوں کے ساتھ ہماری جدوجہد جاری رہے گی انہوں نے کہا کہ بھارت اپنی ظالمانہ کاروائیاں بند کرے اقوام متحدہ اور پوری امت مسلمہ مقبوضہ کشمیر کی آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کریںانہوں نے کہا کہ پوری دنیا میں اقوام متحدہ دیگر ممالک کی آزادی کیلئے کردار تو ادا کر رہی ہے لیکن مقبوضہ کشمیر پر خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہا ہے انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر بہت جلد آزاد ہو جائے گا اور وہاں کے مظلوم عوام کے شانہ بشانہ تحریک آزادی کیلئے اپنا کردار ادا کرتے رہیں گے ہم اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ تھے انشائاللہ کشمیر کی آزادی تک ان کے ساتھ ہے کشمیر کو پاکستان کا حصہ بنے سے کوئی روک نہیں سکتا۔