Live Updates

جیل میں موجود آصف زرداری کی حالت واقعی بہت خراب ہوگئی، کسی بھی وقت بری خبر آ سکتی ہے

سابق صدر کو جیل میں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی، ان کی صحت اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ حکام پریشانی میں مبتلا ہیں، حکومت کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ انہیں کراچی منتقل کر دیا جائے: سینئر صحافی و تجزیہ کار روف کلاسرا کا انکشاف

muhammad ali محمد علی جمعرات 17 اکتوبر 2019 00:13

جیل میں موجود آصف زرداری کی حالت واقعی بہت خراب ہوگئی، کسی بھی وقت بری ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 16 اکتوبر 2019ء) جیل میں موجود آصف زرداری کی حالت واقعی بہت خراب ہوگئی، کسی بھی وقت بری خبر آ سکتی ہے، سینئر صحافی و تجزیہ کار روف کلاسرا کا انکشاف، کہتے ہیں کہ سابق صدر کو جیل میں کسی قسم کی کوئی سہولت نہیں دی گئی، ان کی صحت اس قدر خراب ہوگئی ہے کہ حکام پریشانی میں مبتلا ہیں، حکومت کو مشورہ دیا جا رہا ہے کہ انہیں کراچی منتقل کر دیا جائے۔

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے اڈیالہ جیل میں قید سابق صدر مملکت اور پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری سے متعلق سینئر صحافی اور تجزیہ کار روف کلاسرا کی جانب سے تشویش ناک دعویٰ کیا گیا ہے۔ روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ اڈیالہ جیل میں قید آصف علی زرداری کی صحت واقعی بہت زیادہ بگڑ چکی ہے۔

(جاری ہے)

آصف زرداری کو شوگر کا مرض بھی لاحق ہے، جبکہ ان کے ہاتھوں میں ریشہ بھی ہے جس باعث ان کے ہاتھ کانپتے ہیں اور اکثر ان کے ہاتھوں سے چائے کی پیالی گر جاتی ہے۔

روف کلاسرا کا کہنا ہے کہ کئی مرتبہ جیل میں آصف زرداری کی شوگر خطرناک حد تک گر گئی جس کے بعد جیل حکام کی دوڑیں لگیں اور انہیں چینی کھلا کر شوگر کا لیول بڑھایا گیا۔ روف کلاسرا مزید کہتے ہیں کہ آصف زرداری کو جیل میں کسی قسم کی سہولت نہیں دی گئی۔ آصف زرداری کو جیل میں صرف پنکھا اور چارپائی دی گئی ہے۔ جبکہ ان کے برعکس، نواز شریف اور مریم نواز حتیٰ کہ حمزہ شہباز کو بھی جیل میں بھی بہتری سہولیات دی گئی ہیں۔

ن لیگی رہنماوں کو جیل میں اے سی سمیت دیگر کئی سہولیت فراہم کی گئی ہیں۔ تاہم اب وزیراعظم نے ایک صدارتی آرڈیننس کے ذریعے شریف خاندان کے افراد سے جیل میں دی گئی تمام سہولیت واپس لے کر ان پر مزید سختی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ روف کلاسرا مزید کہتے ہیں کہ آصف زرداری سے متعلق کچھ لوگ پریشان ہیں اور مشورہ دے رہے ہیں کہ انہیں کراچی کی جیل میں منتقل کر دیا جائے۔ اگر آصف زرداری کو راولپنڈی کی اڈیالہ جیل میں کچھ ہوا تو اس سے پنجاب کو الزام دیا جائے گا کہ سندھ کے ایک اور لیڈر کو راولپنڈی میں قتل کر دیا گیا۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات