عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت مل گئے

برطانیہ سے تین گواہان پاکستان آ رہے ہیں،گواہوں کے بیانات کے بعد بانی ایم کیو ایم اس کیس میں نہ صرف ملزم ثابت ہوں گے بلکہ ان کی سزا بھی متوقع ہے۔ رانا عظیم کا دعویٰ

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان جمعرات 17 اکتوبر 2019 12:46

عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت مل گئے
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 17 اکتوبر 2019ء) :عمران فاروق قتل کیس میں بانی ایم کیو ایم کے خلاف ثبوت مل گئے معروف صحافی رانا عظیم کا کہنا ہے کہ بانی ایم کیو ایم کے ایک کیس میں گواہ پاکستان آ رہے ہیں۔یہ گواہ عدالت میں پیش ہو کر بانی ایم کیو کے خلاف دلائل دیں گے۔بانی ایم کیو ایم اس کیس میں مفرور ہیں۔گواہوں کے پاکستان میں بیان سے امید ہے کہ اس کیس کا فیصلہ سنا دیا جائے گا۔

تین گواہان 6 نومبر کو پاکستان آئیں گے۔تینوں گواہوں کے پاس اس کیس سے متعلق اہم شواہد ہیں۔یہ گواہان عمران فاروق قتل کیس میں گواہی پیش کریں گے۔رانا عظیم کا کہنا ہے کہ ایف آئی اے اس پر کام کر رہی ہے۔گواہوں کے بیانات کے بعد بانی ایم کیو ایم اس کیس میں نہ صرف ملزم ثابت ہوں گے بلکہ ان کی سزا بھی متوقع ہے۔

(جاری ہے)

ان گواہان میں ایک کانسٹینل اور ایک چیف انسپیکٹر شامل ہیں۔

۔جب کہ دوسری جانب برطانوی عدالت نے نفرت انگیز تقریر کے کیس میں بانی متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) الطاف حسین پر سخت پابندیاں عائد کرکے ان کی ضمانت کو مشروط کر دیا۔جمعرات کو بانی ایم کیو ایم موومنٹ الطاف حسین لندن کے سدک پولیس سٹیشن میں پیش ہوئے جہاں انہوں نے تیسری بار بھی لندن پولیس کے سوالوں کے جوابات نہیں دیئے جس پر انہیں حراست میں لے لیا گیا۔

سکاٹ لینڈ یارڈ نے بانی ایم کیو ایم پر انسداد دہشتگردی ایکٹ کے تحت فرد جرم بھی عائد کی۔بانی ایم اکیو ایم کو حراست میں لئے جانے کے بعد ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ پہنچایا گیا جہاں جج نے ان کی ضمانت تو منظور کر لی تاہم ان پر سوشل میڈیا سمیت کسی بھی میڈیا فورم کے استعمال کر پابندی عائد کر دی گئی۔ ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کے کورٹ نمبر ون میں سماعت کے دوران جج نے بانی ایم کیو ایم کو برطانیہ، پاکستان سمیت کسی بھی جگہ تقاریر نہ کرنے کا حکم دیا جبکہ الطاف حسین پر بغیر اجازت سفر کرنے پر بھی پابندی عائد کر دی۔

ویسٹ منسٹر مجسٹریٹس کورٹ کی موجودہ چیف مجسٹریٹ سینیئر ڈسٹرکٹ جج ایما آربوتھ ناٹ نے بانی ایم کیو ایم کو پاکستان کی سیاسی صورتحال پر بھی بات کرنے سے روک دیا۔پاکستان کی جانب سے جج کے سامنے کیس کراؤن پراسیکیوشن سروس کے وکیل نے پیش کیا۔ بانی متحدہ نے جج کے سامنے اپنے نام، تاریخ پیدائش اور ایڈریس کی تصدیق کی، جج نے بانی متحدہ سے پوچھا کہ کیا انہیں معلوم ہے کہ ان پر دہشت گردی کے الزامات میں فرد جرم عائد کی گئی ہی جج نے الزامات کی تفصیل بانی متحدہ کو پڑھ کر سنائی۔