Live Updates

مسائل کا حل ہٹ دھرمی سے نہیں بلکہ ہمیشہ مذاکرات سے ممکن ہوتا ہے‘انصرمجیدخان

مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومتی مذاکرات سے انکار ڈکٹیٹرشپ کی عکاسی کرتاہے‘وزیر محنت و انسانی وسائل

جمعرات 17 اکتوبر 2019 13:54

مسائل کا حل ہٹ دھرمی سے نہیں بلکہ ہمیشہ مذاکرات سے ممکن ہوتا ہے‘انصرمجیدخان
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) صوبائی وزیر محنت و انسانی وسائل انصرمجید خان نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی جانب سے مولانا فضل الرحمن کے ساتھ مذاکرات کیلئے خصوصی کمیٹی کی تشکیل قابل ستائش ہے۔مولانا فضل الرحمن کی جانب سے حکومتی مذاکرات سے انکار ڈکٹیٹرشپ کی عکاسی کرتاہے۔اپنے ایک بیان میں وزیر محنت و انسانی وسائل پنجاب انصرمجید خان نے کہا کہ مسائل کا حل ہٹ دھرمی سے نہیں بلکہ ہمیشہ مذاکرات سے ممکن ہوتا ہے۔

(جاری ہے)

حکومت کو اس وقت معیشت اور کشمیر جیسے بڑے چیلنجز کا سامناہے۔اپوزیشن کے ساتھ مل کر ملکی مسائل حل کرنے پر یقین رکھتے ہیں۔صوبائی وزیر نے مزیدکہاکہ عوام ملک میں کسی بڑے تصادم کی بالکل متقاضی نہیں ہوسکتی۔ملک میں انتشار کی سیاست کرنے والوں کو ہمیشہ شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پاک آرمی اندرونی و بیرونی چیلنجز کاپیشہ وارانہ مہارت کے ساتھ مقابلہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کو گھر بھیجنے والی جماعتوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا۔مولانا فضل الرحمن کو اکسانے والوں نے سوچی سمجھی منصوبہ بندی کے تحت ملکی معیشت کا بیڑا غرق کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات