شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر خوش آمدید کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع

جمعرات 17 اکتوبر 2019 14:51

شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر خوش آمدید کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 اکتوبر2019ء) شاہی جوڑے کی لاہور آمد پر خوش آمدید کی قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروادی گئی ۔مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی راحت افزا کی جانب سے جمع کرائی گئی قرار داد کے متن میں کہاگیاکہ پنجاب اسمبلی کا یہ مقدس ایوان برطانوی شاہی جوڑے کی پاکستان کے دل لاہور آمد پر انھیں خوش آمدید کہتا ہے۔

برطانوی شہزادہ ولیم اور انکی اہلیہ کیٹ مڈلٹن اپنے بچوں کے ہمراہ لاہور آئین ہیں۔ برطانوی شاہی جوڑے کی آمد سے پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

شاہی جوڑے نے رکشہ میں سفر کرکے دنیا کو پیغام دیا ہے کہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے۔ شاہی جوڑے عام آدمی کی سواری پر سفر کرکے مزدوروں اور عام آدمی سے بھی اظہار یکجہتی کیا ہے۔

شہزادی کیٹ مڈلٹن نے پاکستانی لباس زیب تن کرکے ہمارے کلچر کو پروان چڑھایا ہے۔شاہی جوڑے کے ان اقدامات سے پاکستانیوں کے دل جیت لیے ہیں۔زندہ دلان لاہور اپنے معزز مہمانوں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں۔زندہ دلان لاہور شاہی جوڑے کا روایتی انداز میں مہمان نوازی کریں گے۔ زندہ دلان لاہور کی مہمان نوازی شہزادہ ولیم اور شہزادی کیٹ مڈلٹن کو عرصہ دراز تک یاد رہے گی۔