جے یوآئی (ف) سے مذاکرات کسی دبائومیں نہیں بلکہ ملکی مفاد میں کر رہے ہیں،گور نر پنجاب چوہدری محمد سرور
جمعرات 17 اکتوبر 2019 19:06
(جاری ہے)
وہ جمعرات کے روز گور نر ہائوس لاہور میں محکمہ سوشل ویلفیئربیت المال پنجاب کے زیر اہتمام ڈینگی آگاہی واک کے موقعہ پر خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے جبکہ اس موقعہ پر محکمہ سوشل ویلفیئربیت المال پنجاب اور مختلف فلاحی اداروںکے بچوں اور خواتین نے شر کت کی۔
گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الر حمن سے مذاکرات کے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ کچھ لوگوں کا کام ہی حکومت کو تنقید کا نشانہ بنانا ہوتا ہے اگر حکومت مذاکرات نہ کر ے تو لوگ کہتے ہیں حکومت سولو فلائٹ کرتی ہے یہ مذاکرات نہیں کرتے اور اگر اب ہم نے مذاکرات کر نے کا فیصلہ کیا ہے تو کچھ لوگ کہتے ہیں مذاکرات کیوں کرتے ہیںجس سے ثابت ہوتا ہے سیاسی مفادات کیلئے کچھ لوگ بلاجواز حکومتی پالیسوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہم پہلے دن سے کہہ رہے ہیں کہ پر امن احتجاج ہر کسی کا جمہوری حق ہے اورجہاں تک مولانا فضل الر حمن کی تقر یر میڈیا پر نہ دکھانے کا تعلق ہے تو حکومت نے ایسی کوئی پابندی نہیں لگائی پیمرا پاکستان کا آزاد اور خود مختار ادارہ ہے اگر وہ کسی پر کوئی پابندی لگاتا ہے تو حکومت کا ا س سے کوئی تعلق نہیں ہوتا اس لیے اس ایشوز کو حکومت کیساتھ نہ جوڑا جائے۔گورنر نے کہا کہ کشمیر یوں پر بھارت مظالم کے خلاف پوری قوم متحد ہے اور دنیا کو واضح پیغام جا رہا ہے کہ پاکستان کا بچہ بچہ بھارت مظالم کے خلاف اور کشمیر یوں کی تحریک آزاد ی میں انکے ساتھ ہے اس لیے اپوزیشن کو چاہیے وھر نوں اور احتجاج کی سیاست نہ کر یں بلکہ ملک میں اتحاد اور یکجہتی کو قائم رکھا جائے۔ واک کے موقع پر اپنے خطاب میں چوہدری محمدسرور نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی اور مضبوطی میں کیلئے وہاں معاشرہ کا صحت مند ہونا ضروری ہے اور بر طانیہ جیسے ملک میں آج بھی لوگوں کو صحت اور صفائی کے حوالے سے باقاعدہ آگا ہی دی جاتی ہے اگرپاکستانی عوام اپنے ملک میں صفائی کو یقینی بنا لیں تواس میں کوئی شک نہیں کہ بہت سی بیماریوں سے عوام کو نجات دلائی جاسکتی ہے مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کا ہر فرد اس کیلئے اپنی ذمہ داری پوری کر ے۔انہوں نے کہا کہ ڈینگی کا مر ض لاعلاج نہیں بلکہ اس کا علاج ممکن ہے لیکن اس کیلئے ضروری ہے کہ محکمہ صحت اور دیگر حکومتی ادارے اس سے بچائو کیلئے جو ہدایات دیتے ہیں ان پر عمل کیا جائے۔مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.