Live Updates

وزیراعظم کی سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قومی حکمت عملی کی منظوری سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا ، زاہد بخاری

جمعہ 18 اکتوبر 2019 16:10

لاہور ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) پاکستان انٹرپرنیورز فورم کے سیکرٹری اطلاعات و آل پاکستان پیپر مرچنٹ انصاف گروپ پینل کے سیکرٹری جنرل زاہد بخاری نے وزیراعظم عمران خان کی طرف سے سمگلنگ کی روک تھام کیلئے قومی حکمت عملی کی منظور ی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس سے صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور حکومتی ریونیو میں اضافہ ہو گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوںنے تاجروں و صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

زاہد بخار ی نے کہا کہ ایماندار اور دیانتدار تاجر حکومت کو ڈیوٹی ادا کرکے اشیاء بیرون ملک سے منگواتے ہیں جبکہ یہی اشیاء سمگلر بغیر ڈیوٹی ادا کئے مارکیٹ میں سپلائی کرتے ہیں جس کی قیمت جائز طریقے سے منگوائے گئے مال سے کم ہوتی ہے جس کے باعث ایک طرف تو حکومتی ریونیو کم ہو رہا ہے جبکہ دوسری طرف ایماندار کاروباری افراد کو نقصانات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوںنے کہا کہ سمگلنگ ملکی معیشت کو دیمک کی طرح چاٹ رہی ہے اس لیے حکومت سمگلنگ کی روک تھام کیلئے موثر اقدامات کرے۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات