اے این پی جمہوریت کیلئے جانیں نچھاور کرنے والوںکو خراج تحسین پیش کرتی ہے، اسفندیارولی خان

جمعہ 18 اکتوبر 2019 18:18

اے این پی جمہوریت کیلئے جانیں نچھاور کرنے والوںکو خراج تحسین پیش کرتی ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اکتوبر2019ء) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر اسفندیارولی خان نے کہا ہے کہ 12سال پہلے کراچی کی مرکزی شاہراہ فیصل پر کارساز کے مقام پر جمہوریت دشمنوں نے جس طرح خون کی ہولی کھیلی وہ پاکستان کی تاریخ کا ایک سیاہ ترین باب ہے لیکن بدقسمتی سے ابھی تک اس واقعے میں ملوث افراد کو کیفر کردار تک نہیں پہنچایا گیا، سانحہ کارساز کے قاتلوں کی عدم گرفتاری اس ملک کے ذمہ داروںکی کارکردگی پر ایک سوالیہ نشان ہے۔

(جاری ہے)

سانحہ کارساز کی12ویں برسی پر جاری پیغام میں سربراہ اے این پی کا کہنا تھا کہ اس واقعے میں شہید ہونے والے صرف ایک پارٹی نہیں بلکہ جمہوریت کے شہداء ہیں، اے این پی جمہوریت کیلئے جانیں نچھاور کرنے والوںکو خراج تحسین پیش کرتی ہے۔