بھارت ایف اے ٹی ایف میں پاکستان کو بلیک لسٹ کرانے میں ناکام ہوگیا،
فروری 2020ء تک جومہلت دی گئی ہے ہمیں یقین ہے کہ ہم اس وقت تک ایف اے ٹی ایف کے دیے گئے اہداف حاصل کرلیں گے ،پوری قوم کومبارکباد پیش کرتاہوں، وزیراعظم عمران خان 9 نومبرکو کرتار پور راہداری کاافتتاح کریں گے،مودی سے کہتاہوں کہ روک سکوتوروک لو وزیرخارجہ مخدوم شاہ محمودقریشی کی میڈیا سے گفتگو
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 16:41
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ پاکستان میں اپوزیشن کو چاہیے کہ وہ سوجھ بوجھ کامظاہرہ کرے اورکوئی ایسا قدم نہ اٹھائے جس سے بھارتی موقف کوتقویت ملے۔
ان کا کہنا تھا کہ 27 اکتوبر وہ دن ہے جب بھارت نے مقبوضہ کشمیرپرقبضہ کیاتھا ہم اس دن کو یوم سیاہ کے طورپرمنارہے ہیں ،اپوزیشن کی جانب سے اس روز مارچ کی کال سے بھارت میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کرتارپورراہداری کھولنے کی تیاریاں مکمل ہیں وزیراعظم عمران خان 9 نومبرکو اس راہداری کاافتتاح کریں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بھارت کے لیے اب ممکن ہی نہیں رہا کہ وہ راہداری نہ کھولے،وہاں مشرقی پنجاب میں اس حوالے سے جوجوش وخروش ہے اورجس طرح یاتریوں کے قافلے تیاری کررہے ہیںمیں مودی سے کہتاہوں کہ روک سکوتوروک لو،راہداری اب ضرورکھلے گی ۔ وزیر خارجہ نے کہا کہ بھارت نہیں چاہتاتھا کہ کرتارپورکاراستہ کھولاجائے لیکن اسے عوامی دبائو کے باعث مجبورہوناپڑا، 8 نومبرکو سرحدکے دوسری جانب بھی راہداری کے افتتاح کی تقریب منعقدہورہی ہے۔انھوں نے کہاکہ پاکستان کی جانب سے سابق بھارتی وزیراعظم منموہن سنگھ کو افتتاحی تقریب میں شرکت کی دعوت دی گئی ہے ان کی جانب سے یہ خط موصول ہواہے کہ وہ مہمان خصوصی کی حیثیت سے نہیں بلکہ عام شہری کی حیثیت سے اس تقریب میں شرکت کریں گے،ہم ان کابھرپورخیرمقدم کرتے ہیں۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم نے ہنگامی بنیادوں پرکرتارپورراہداری کے افتتاح کے لیے جوانتظامات کیے وہ بھارت کے مقابلے میں بہت وسیع اوربہترہیں۔ایک سوال کے جواب میں انہوںنے کہاکہ پاکستان کی معیشت اب مستحکم ہورہی ہے، ہماری برآمدات میں 5.9 فیصد اضافہ،درآمدات میں 11سے 13فیصدکمی واقع ہوئی ہے ،روپیہ مستحکم ہوا اور ڈالر155روپے میں فروخت ہورہاہے، اب پاکستانی معیشت استحکام کی جانب جارہی ہے ،اگلامرحلہ ترقی کی رفتار میں اضافے کاہے ۔انھوں نے کہا کہ معیشت مستحکم ہونے کے بعداب سرمایہ کاری میں اضافہ ہوگااورلوگوں کو روزگارملے گا۔وزیرخارجہ نے کہاکہ ہم افراط زرپرقابوپاناچاہتے ہیں تاکہ عام شہری کو ریلیف ملے۔انہوںنے کہاکہ برطانوی شاہی جوڑاچارروزہ سرکاری دورے کے بعد پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے واپس گیاہے،انہیںیہاں جو عزت ملی اورمختلف مکاتب فکر کے رہنمائوں ،سیاستدانوں اوردیگر طبقوں سے ملاقاتیں ہوئیں اس کے دوررس نتائج برآمدہوں گے ۔مزید اہم خبریں
-
انوارالحق کاکڑ اور حنیف عباسی کی تکرار درحقیقت قومی خزانے کی چوری میں ملوث کرداروں کا اعتراف جرم ہے
-
پی ٹی اے نے ٹیکس ریٹرن فائل نہ کرنے والوں کی موبائل سمز بلاک کرنے کی تجویزمستردکردی
-
ایک اور آٹو کمپنی کا گاڑی کی قیمت میں لاکھوں روپے کی کمی کا اعلان
-
گرمیوں کے آغاز پر عوام پر نیا "بجلی بم" گرانے پر غور
-
چیف جسٹس کی مدت ملازمت میں توسیع شرم ناک عمل ہو گا
-
صنعت کار انڈسٹری لگائیں ، منافع کمانا آپ کا حق ہے‘بجٹ میں صنعتی پالیسی لا رہے ہیں.رانا تنویر حسین
-
ملک کو درپیش چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا ہوگا، 27سو ارب کے محصولات کی ریکوری کیلئے قانون بن چکا ہے ، ملک موجودہ محصولات سے تین گنا زیادہ محصولات اکٹھا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے،محمد شہبا ز ..
-
سعودی عرب زراعت ، معدنیات، آئی ٹی،آئل ریفائنری ، سولر، پاورڈسٹری بیوشن اورپاور پروڈکشن میں سرمایہ کاری کرنے میں دلچسپی رکھتا ہے.وفاقی وزیرپیٹرولیم
-
ریونیوکلیکشن سب سے بڑا چیلنج ہے، سالانہ وصولیوں کا ہدف تین سے چار گنا کرپشن ،فراڈ اور لالچ کی نظر ہورہا ہے. شہبازشریف
-
بلاول بھٹو نے وزیراعظم سے ملاقات میں کابینہ میں شامل ہونے کیلئے مثبت جواب دیا
-
چیف جسٹس کی مدت کا فکس ہونا عدالت کے وسیع تر مفاد میں ہے
-
حافظ نعیم الرحمن سے محمود اچکزئی، اسد قیصر کی ملاقات، احتجاجی تحریک میں شمولیت کی دعوت قبول کر لی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.