انصار الاسلام کیخلاف ہرزہ سرائی ناقابل برداشت ہے۔ جعلی حکومت کی بھونڈی پابندی کے بچکانہ اعلان کو یکسر مسترد کرتے ہیں، جمعیت علمائے اسلام
حکومت بوکھلاہٹ میں اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے، پرامن جدوجہد کو سبوتاژ کرنے کیلئے کئے جانے والے اقدامات جوتے کی نوک پر رکھتے ہیں، قاری محمدعثمان
ہفتہ 19 اکتوبر 2019 22:08
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ہم پرامن طریقے سے اپنا جمہوری حق استعمال کرتے ہوئے اسلام آباد آرہے ہیں۔
حکومت بدمعاشی اور طاقت کے ناجائز استعمال سے باز رہے۔ قائد جمعیت مولانا فضل الرحمن واضح کرچکے ہیں کہ کٹھ پتلی وزیر اعظم کے استعفے کے بغیر کسی مذاکراتی عمل کا حصہ نہیں بنیں گے۔ آزادی مارچ جھرلو حکومت کے خاتمے کیلئے سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ وزارت داخلہ لاپتہ افراد کی بازیابی اور جعلی مقابلوں میں شہید ہونے والے مظلوم عوام کو انصاف دلائے نہ کہ سیاسی اور پرامن جماعتوں کے خلاف یکطرفہ بھونڈے اقدامات کرے۔ انہوں نے کہا کہ آزادی مارچ سے خائف قوتیں مارچ رکوانے کیلئے بے بنیاد پروپیگنڈے کرکے حکومت کو بچانے کی ناکام کوششیں کررہی ہیں۔جمعیت علماء اسلام کی رضاکار تنظیم انصار الاسلام کے خلاف پروپیگنڈے شرمناک ہیں۔۔ انہوں نے کہا کہ 2014 کا 126 دن کا برہنہ دھرنا اور اسلحہ کی سرعام نمائش آج بھی ریکارڈ کا حصہ ہے۔تمام سیاسی جماعتیں رضاکاروں کی تنظیمیں رکھتی ہیں۔ خوامخواہ کی دہشت پھیلاناافسوسناک عمل ہے۔ ہم پرامن تھے اور رہیں گے تاو قتیکہ طاقت کا ناجائز استعمال نہیں ہوتا۔مزید قومی خبریں
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی ملاقات
-
گورنر پنجاپ سے پاکستان یوتھ پارلیمنٹ کی25رکنی وفد کی ملاقات
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کی تونسہ کے نواحی جھنگی چیک پوسٹ پر دہشتگردوں کے حملے کی شدید مذمت،حملہ ناکام بنانے پر پولیس کو شاباش
-
ظلم کے خلاف اور عادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے انڈونیشیا کے قونصل جنرل کی ملاقات
-
کوئی بات ہوگی تو سب کے سامنے ہوگی ،کسی سے چھپ کر نہیں ،علی امین گنڈا پور
-
وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے چیئرمین ایس آر بی واصف میمن کی ملاقات
-
ملک میں استحصالی طبقہ متحد، مزدور، کسان اور عوام تقسیم ہیں،حافظ نعیم الرحمن
-
چوہدری محمد سرور سیاسی منظر نامے سے غائب ہو گئے
-
سعدیہ سہیل رانا نے استحکام پاکستان پارٹی کو خیر باد کہہ دیا
-
وزیراعلیٰ مریم نوازکی (کل )افضل تارڑ مرحوم کی رہائشگاہ آمد متوقع
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.