اداکارہ ماہرہ خان ایک اور اعزاز کی مالک بن گئیں
انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین (50 لاکھ) ہو گئی ہے
اتوار 20 اکتوبر 2019 12:05
(جاری ہے)
سوشل میڈیا کی دنیا میں فیس بک اور ٹوئٹر کی اپنی اہمیت ہے لیکن تصاویر شیئر کرنے والی ایپ نسٹاگرام نے پلیٹ فارم پر جس تیزی سے جگہ بنائی ہے وہ قابل تعریف ہے۔
انسٹاگرام کے ذریعے عام افراد کے ساتھ شوبز سٹارز بھی تصاویر اور مختصر دورانئے کی ویڈیوز شیئر کرکے لوگوں کو اپنی روزمرہ کی سرگرمیوں سے آگاہ رکھتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ دیگر سوشل میڈیا اکاؤنٹس کی طرح انسٹاگرام پر بھی پاکستانی اداکاراؤں کے فالوورز کی تعداد لاکھوں میں ہے۔ انسٹاگرام پر ویسے تو فنکاروں کو لاکھوں کی تعداد میں لوگ فالو کرتے ہیں لیکن ماہرہ خان نے تمام فنکاروں کو پیچھے چھوڑدیا۔ انسٹاگرام پر ماہرہ خان کے فالوورز کی تعداد 5 ملین (50 لاکھ) ہو گئی ہے اور ماہرہ خان وہ پہلی پاکستانی اداکارہ بن گئی ہیں جنہیں انسٹاگرام پر 5 ملین لوگ فالو کرتے ہیں۔اگر دیگر فنکاراؤں کی بات کی جائے تو اداکارہ ایمن خان اور ماورا حسین کو انسٹاگرام پر4.7 ملین لوگ فالوکرتے ہیں۔ سجل علی کے فالوورز کی تعداد4.2 ملین ہے۔ عروہ حسین کے 3.2 ملین، مومنہ مستحسن کے 2.9، مہوش حیات اور نیلم منیر کے 2.8 ملین، صبا قمر کے 2.2 ملین، ارمینا خان کی1.7ملین، صنم بلوچ کے 1.4 ملین، وینا ملک اور اداکارہ میرا کے ایک لاکھ سے زائد فالوورز ہیں۔مزید فن و فنکار کی خبریں
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پراجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
اداکارہ دیپیکا پولیس افسر کا کردار ادا کرنے کیلئے پرجوش
-
گھر پر فائرنگ کے بعد اداکار سلمان خان کی اپنی ٹیم کو ہدایات
-
پرفیکشن نہیں بلکہ جادو کے پیچھے دوڑتا ہوں، عامر خان
-
شاہ رخ نے ویرات کوہلی کو بالی ووڈ کا داماد قراردیدیا
-
شاہ رخ خان کے بیٹے کے پہلے پروجیکٹ میں اداکارہ مونا سنگھ جلوہ گرہوں گی
-
کبھی خود کو صف اول کی اداکارہ نہیں سمجھا، سونالی باندرے
-
راگھو چڈھا سے شادی کا فیصلہ پانچ منٹ کے اندر کر لیا تھا،پرینیتی چوپڑا
-
فلم کا شاندار سیٹ بنانے میں پورا ایک سال صرف کیا گیا،سنجے لیلا پھنسالی
-
الو ارجن کی فلم ’’پشپا2‘‘ 15اگست کو سینما گھروں کی زینت بنے گی
-
تینوں خانز مشترکہ فلم بنانے پر کام کر رہے ہیں، عامر خان کی تصدیق
-
اقرارالحسن کی دوسری اہلیہ نے شوہر کی تیسری شادی کی تصدیق کردی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.