Live Updates

مولانا کو کہیں سے گرین لائٹ ضرورملی ہے، نجم سیٹھی

مارچ کو سعودی عرب یا کسی قسم کی بیرونی سپورٹ نہیں ہے، دھرنے کا مقصد حکومت کو گرانا، یا الیکشن نہیں بلکہ عمران خان کو ہٹانا ہے۔ سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی کا تبصرہ

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ اتوار 20 اکتوبر 2019 20:30

مولانا کو کہیں سے گرین لائٹ ضرورملی ہے، نجم سیٹھی
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اکتوبر2019ء) سینئر تجزیہ کار نجم سیٹھی نے کہا ہے کہ مولانا کو کہیں سے گرین لائٹ ضرورملی ہے، مارچ کو سعودی عرب یا کسی قسم کی بیرونی سپورٹ نہیں ہے، دھرنے کا مقصد حکومت کو گرانا، یا الیکشن نہیں بلکہ عمران خان کو ہٹانا ہے۔ انہوں نے جے یوآئی ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ پر تبصرہ کرتے ہوئے ایک سوال پر کہا کہ دھرنے کیلئے سعودی عرب یا کسی قسم کی بیرونی سپورٹ نہیں ہے۔

اندرونی حالات کچھ ایسے ہیں کہ مولانا سوچا کہ آزادی مارچ کیا جائے۔ کہیں سے ان کو گرین لائٹ بھی ملی ہے، ساری بحث یہ ہورہی ہے کہ ان کو گرین لائٹ کہاں سے آئی ہے؟ کیونکہ گرین لائٹ دینے والے تو سارے عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، مگر میں نے اس پر لکھا بھی ہے ، اب میں کچھ دہرانا نہیں چاہوں گا۔

(جاری ہے)

مولانا کو ضرورکہیں نہ کہیں سے کوئی اشارہ آیا ہے مگر سعودی عرب کا کوئی رول نہیں ہے۔

نجم سیٹھی نے کہا کہ سوال یہ ہے کہ دھرنا کامیاب ہوگایا نہیں ؟ میرے خیال سے دھرنے کا مقصد حکومت کو گرانا نہیں عمران خان کو ہٹانا ہے، حکومت رہتی ہے تو رہے،حکومت کو کمزورکرنا بھی ہوسکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ میرے خیال سے مولانا فضل الرحمان کا مارچ کوئی زیادہ کامیاب نہیں ہوگا۔ دوسری جانب دوسری جانب جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ حکومت سے کسی قسم کے مذاکرات نہیں ہونگے مذاکرات کے حوالے سے گردش کی جانے والی افواہوں میں کوئی صداقت نہیں ، حکومتی وزراء پریس کانفرنس میں مذاکرات کی بات کم اور دھمکیاں زیادہ دے رہے ہیں۔

فضل الرحمن نے کہا کہ جس حکومت کا خود اپنی کوئی آئینی اور قانونی جواز نہ ہو وہ ہمیں آئین اور حقوق کی باتیں کیا سکھائیں گے، سربراہ جمعیت علمائے اسلام نے مردان میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کے ساتھ مزاکرات کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا انہوں نے کہا کے رہبر کمیٹی کا اجلاس طلب کیا ہے اس میں اپوزیشن کا جو متفقہ موقف سامنے آئے گا اس پر عمل درامد کیا جائے گا مولانا فضل الرحمان نے کہا کے ہم گیدڑ بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہمارا ماضی اس بات کا گواہ کے ہم نے ہمیشہ کلمہ حق بلند کیا ہے۔جمعیت کی رضاکار تنظیم انصارالاسلام الیکشن کمیشن اف پاکستان سے باقائدہ رجسٹرڈ ہے جو حکومت رضاکاروں سے خوفزدہ ہو وہ بھلا مسلح تنظیموں کا کیا مقابلہ کر پائے گی؟
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات