۵نوشہرہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے آزادی مارچ کو روکنے کیلئے درجنوں کنٹینر ز مختلف مقامات پر پہنچا

ةسندھ اور اسلام آباد میں ایف سی کی پرٹوکول پر بھیجی گئی نفری کو بھی فوری طور پر طلب کرلیاگیا

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

لله نوشہرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) نوشہرہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس نے جمعیت علما،ْ اسلام ف کی آزادی مارچ 27آکتوبر آزادی مارچ کو ناکام بنانے اور خیبرپختونخوا کے داخلی و خارجی راستوں کی بندش اور آزادی قافلوں کوروکنے کے لیے درجنوں کنٹینر ز کو نوشہرہ آٹک پل دریائے سندھ کے مختلف مقامات اور آسلام اباد پشاور موٹروئے رشکی،جنرل شیرخان انٹر چینچ کے مقامات پر پہنچادیئے گئے۔

خیبرپختونخوا پولیس نے سندھ اور اسلام آباد میں ایف سی کی پرٹوکول پر بھیجی گئی نفری کو بھی فوری طور پر طلب کرلیاہے۔حساس اداروں نے جمعیت علما ،ْ اسلام ف سمیت اپوزیشن کے سرگرم کارکنان کی لیسٹ فائنل کرکے صوبائی سیکڑیری داخلہ اور چیف سیکڑیری کو بھیج دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

صوبائی حکومت نے تمام ڈپٹی کمشنر اور ڈسٹرکٹ پولیس افیسر ز کو آج ہنگامی طور پر طلب کرلیاگیاہے۔

حکومت کی حکمت عملی یہ ہے کہ پہلے مرحلے میں جمعیت علما ،ْ اسلام ف سرگرم اور ٹاپ لیٹر ر شپ کو گرفتارکریے گئی۔اس کے بعد اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنان کو گرفتاری شروع کی جائیں گئی۔زرائع کے مطابق نوشہرہ کے مختلف داخلی راستوں خیبرآباد آٹک پل جی ٹی روڈ ،ریلوئے پرانا آٹک پل کو نظام پور روڈ سے مکمل طور پر کنٹینرز لگانے کا سلسلہ شروع کردیاگیاہے۔زرائع کے مطابق اٹک ریلوے پل بند کرنے کا عمل گزشتہ روز مکمل کردیا گیا۔ دوسرے مرحلے میں اٹک مین پل صوابی اور موٹروئے رشکی انٹرچینچ بن کرنے کے لیے درجنوں کنٹینرز ڈری پورٹ سے پہچانے کا سلسلہ شروع کردیا گیا۔