Live Updates

- وزیر اعلیٰ سندھ نے مائی کراچی مہم کے نام پر کروڑوں کا صفایہ کردیا،پی ٹی آئی رہنماء

۱ وزیر اعلیٰ کے لیے 5 سے 6 امیدوار بیٹھے ہیں سب مراد علی شاہ کی گرفتاری کا انتظار کررہے ہیں،میڈیا سے گفتگو

اتوار 20 اکتوبر 2019 20:45

کراچی/عمرکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 20 اکتوبر2019ء) پی ٹی آئی سندھ کے سینئر رہنما و پارلیمانی لیڈر حلیم عادل شیخ، ایم این اے لال مالہی اعجاز سواتی کی عامر پٹھان کی رہائشگاہ آمد پارلیمانی لیڈر نے عامر پٹھان سے ان کے والد کے انتقال پر تعزیت کی حلیم عادل شیخ کے ہمراہ امین اللہ موسی خیل۔

(جاری ہے)

حاجی اکبر پلی اور دیگر رہنما بھی موجود تھے اس موقع پرحلیم عادل شیخ نے عمرکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے مائی کراچی مہم کے نام پر کروڑوں کا صفایہ کردیا وزیر اعلیٰ کے لیے 5 سے 6 امیدوار بیٹھے ہیں سب مراد علی شاہ کی گرفتاری کا انتظار کررہے ہیں مزید انہوں نے کہا مولانا فضل الرحمان بتائیں کہ ان کا مارچ کس کی آزادی کے لیے ہے مولانا کے حلوے اور ڈیزل کا انتظام سندھ حکومت کررہی ہے مولانا 10 سال تک کشمیر کے نام پر روٹیاں توڑتے رہے،عمران خان عالم اسلام کے لیڈر بن کر ابھرے ہیں اورراشد محمود سومرو ہمارے بھائی ہیں مگر بچوں کو استعمال برداشت نہیں کیا جائیگا مولانا کا مارچ ناکام ثابت ہوگامزید کہا لاڑکانہ میں ظلم کا بدلہ عوام نے لے لیاکتے کے کاٹنے، ایڈز متاثرین اور ان سے تنگ لوگوں نے بدلہ لیاپی پی کا سندھ سے صفایا ہوگیا ہیعذرا پیچوہو کے حلقے میں ایک مالہی ویکسینیٹر کا کام کررہا تھاایس ایس پی عمرکوٹ اپنا قبلہ درست کریایس ایس پی قبضہ خوروں کی سرپرستی کررہا ہے تحریک انصاف اور غوثیہ جماعت کے لوگوں کو ڈرانے کی کوشش کی جارہی ہے یہ بدمعاشی کرنا بند کریں یہ ایس ایس پی بھی وہاں جائے گا جہاں سب جارہے ہیں۔

Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات