نوشکی کے علاقہ کلی احمد وال میں سمالانی قومی تحریک کا دوسرا کونسل سیشن

بند اجلاس میں نواب میر احمد چلتن وال مرکزی چیئرمین، منظور احمد سمالانی وائس چیرمین اور جبکہ وحید عامر سمالانی جنرل سیکرٹری منتخب سیشن میں پورے بلوچستان سے ہزاروں افراد کی شرکت

Muhammad Irfan محمد عرفان پیر 21 اکتوبر 2019 15:34

نوشکی کے علاقہ کلی احمد وال میں سمالانی قومی تحریک کا دوسرا کونسل سیشن
نوشکی(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،منظور بلوچ) نوشکی کے علاقہ کلی احمد وال میں سمالانی قومی تحریک کا دوسرا کونسل سیشن منعقد کیا گیا۔ جس کے دوران نواب میر احمد چلتن وال مرکزی چیئرمین، منظور احمد سمالانی وائس چیرمین اور جبکہ وحید عامر سمالانی جنرل سیکرٹری منتخب ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق سمالانی قومی تحریک کے زیراہتمام احمدوال فٹ بال گراونڈ میں کونسل سیشن اور مرکزی جلسہ عام سے سمالانی قومی تحریک کے نومنتخب مرکزی چیرمین نواب میر احمد چلتن وال ، نومنتخب جنرل سیکرٹری وحید عامر بلوچ، وائس چیرمین منظور احمد سمالانی ، جوائنٹ سیکرٹری میر غلام مصطفی سمالانی ، لیبر سیکرٹری ٹکری شیر زمان سمالانی، ملک محمد اکرم میروانی، مراد بخش سمالانی، ملک زاہد سمالانی ، حاجی محمد ابراہیم سمالانی ، الحاج عبداللہ سمالانی سردار خلیل احمد سمالانی، ملک محمد اعظم سمالانی، عابد سمالانی اور چیف کریم شاد سمالانی نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ سمالانی قوم کو اب پسماندگی سے نکالنا ہوگا، آج ہمیں تعلیم کی طرف جانا ہوگا ، آج کا دور تعلیم کا ہے، صرف ایک شخص ہی قوم کو فکری و شعور ی طور پر متحد کرسکتا ہے، انہوں نے کہاکہ سمالانی قوم کی ایک تاریخ رہی ہے جس کو پورا خلیج سلام کرتا ہے جو خلیج سے سفر کرکے یمن، ایران اور سیستان بلوچستان سے ہوتا ہوا یہاں پہنچا ہے ، جس کا تاریخ سرخ قلم سے لکھا گیا ہے، سمالانی قوم کا زندہ ضمیر اور ایک تاریخ رہاہے، قوم کو اندھیروں سے نکال کر روشنی کی طرف سفر پر لیجانے والے صرف نواب میر احمد یار چلتن وال رہاہے۔

(جاری ہے)

آج سائنس و ٹیکنالوجی، تعلیم، تجارت اور ترقی کا دور ہے، پرانے دور سے نکلنا ہوگا، ہمیں تاریکیوں سے نکل کر روشنی کی طرف بڑھنا ہوگا، جب تعلیم کا تلوار اپنے ہاتھوں میں لینا ہوگا تو پھر ترقی ممکن ہوگا انہوں نے کہاکہ مقابلہ آج کل تعلیمی میدان میں ہورہی ہے، سمالانی قبیلے کے نوجوان تعلیم کی طرف بھرپور توجہ دے دیں ، اورسمالانی قوم کے بہت سے ہونہار تعلیم یافتہ نوجوان کمیشن کو پاس کرکے ایک مقام پر پہنچے ہیں جو اپنی سمالانی قوم کی بہت خدمت کررہے ہیں،اتحاد واتقاق سے اس تحریک کا بنیاد گیارہ سال پہلے رکھ دیا گیا تھا ، نواب میر احمد چلتن وال کے محنت سے سمالانی قومی تحریک منظم اور متحد ہورہی ہے، ہمیں اپنے قوم کے اندر تعلیم اور شعور کو اجاگر کرنا ہوگا، تعلیم کے بغیر ترقی ناممکن ہے، اپنے آنے والے نسلوں کو تعلیم کی طرف راغب کرنا ہوگا، جن قوموں نے آج ترقی کی ہے تو وہ تعلیم کی بدولت ہیں ، سیاست ، تجارت، اور بیوروکریسی میں سب سے آگئے رہے ہیں، تحریکیں امن ، تعلیم ، صحت کی درس دیتے ہیں، امید ہے نومنتخب کابینہ قوم کی ترقی کے لئیے جدوجہد کرینگے انہوں نے کہاکہ اسٹیٹ کی ذمہ داری ہے کہ وہ لوگوں کو روزگار، صحت، تعلیم دیں۔

سمالانی قوم ایک راج کی حیثیت رکھتا ہے، ہمارے قوم کے نوجوانوں کو روزگار، صحت ، تعلیم دینا ہوگا، انہیں تحفظ دینا بھی ریاست کی ذمہ داری ہے، ہم انکے مخالف ہے جو سمالانی قوم کو تعلیم دینے کی مخالف ہے، تعلیم وہی بڑی طاقت ہے جس سے پوری دنیا کو فتح کی جاسکتی ہے، کونسل سیشن اور مرکزی جلسہ عام کے اختتام پر رات کو بلوچی دیوان محفل موسیقی کا انعقاد کیا گیا۔