تاندلیانوالہ گڑھ فتح شاہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، دو سگے بھائی جاں بحق

دونوں بدنصیب بھائی موٹر سائیکل پر عرس ثناء سے گھر واپس آ رہے تھے جب جان لیوا حادثے کا شکار ہو گئے

پیر اکتوبر 15:59

تاندلیانوالہ گڑھ فتح شاہ روڈ پر ٹریفک حادثہ ، دو سگے بھائی جاں بحق
تاندلیانوالہ(اُردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔21اکتوبر2019ء، نمائندہ خصوصی،سید مصعب غزنوی) تھانہ گڑھ فتح شاہ کی حدود میں افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دو سگے بھائی موقع پر جاں بحق ہو گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تاندلیانوالہ کے نواحی علاقے گڑھ فتح شاہ کے رہائشی دونوں بھائی موٹرسائیکل پر سوار ہو کر عرس ثناء محمد سے گھرواپس آرہے تھے کہ ساہیوال روڈ فرید پور شریف کے قریب ان کی موٹرسائیکل بے قابو ہو کر کھڑی ٹرالی سے ٹکرا گئی جس کے نتیجے میں دونوں سگے بھائی موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔

جاں بحق ہونے والے دونوں بھائیوں کی شناخت احمداورشہزاد کے نام سے ہوئی۔ دونوں بھائیوں کی نعشیں گھر پہنچنے سے علاقے میں کہرام مچ گیا۔ پولیس نے ٹریکٹر ٹرالی کو قبضہ میں لے کر کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔