پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف کسی بھی چیز کو قبول نہیں کرے گی‘ بلاول بھٹو زرداری

پیر 21 اکتوبر 2019 20:08

پیپلز پارٹی جمہوریت کے خلاف کسی بھی چیز کو قبول نہیں کرے گی‘ بلاول ..
راولپنڈی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2019ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی جمہوری اداروں کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور جمہوریت کے خلاف کسی بھی چیز کو قبول نہیں کرے گی۔

(جاری ہے)

اڈیالہ جیل میں سابق صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ کوئی بھی سیاسی جماعت پاکستان کو درپیش مسائل کو حل نہیں کرسکتی ، انہوں نے مزید کہا کہ غربت ، بے روزگاری اورافراط زر کے مسائل کے حل کے لئے تمام جماعتوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی احتساب کے خلاف نہیں ہے لیکن اسے میرٹ پر ہونا چاہئے۔ بلاول بھٹو زرداری نے سابق صدر آصف علی زرداری کی صحت پر تشویش کا اظہار کیا اور انہیں صحت کی بہترین سہولیات فراہم کرنے کا مطالبہ کیا۔ اس موقع پر آصفہ بھٹو زرداری ، آصف علی زرداری کے وکیل سردار لطیف کھوسہ اور پارٹی کے ترجمان مصطفی نواز کھوکھر بھی موجود تھے۔سابق صدر آصف علی زرداری کو منی لانڈرنگ اور جعلی اکاؤنٹس کیس میں نیب نے جون میں گرفتار کیا تھا۔