قومی یکجہتی بین المدارس گرلز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ

کالج کٹیگری میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج 11-Bنارتھ کراچی اور اسکول کٹیگری میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی سرکاری سکولوں کی طالبات بازی لے گئیں

منگل 22 اکتوبر 2019 16:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اکتوبر2019ء) پیس ایمبسڈر ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام وسیف ویلفیئر فائونڈیشن کے اشتراک منعقدہ "قومی یکجہتی بین المدارس گرلز ٹیپ بال کرکٹ ٹورنامنٹ"کالج کٹیگری میں گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج 11-Bنارتھ کراچی اور اسکول کٹیگری میں ڈسٹرکٹ ایسٹ کی سرکاری اسکولوں کی طالبات کی ٹیم بازی لے گئیں ،فائنل کے اختتام پر منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب میں ایڈیشنل ڈی آئی جی سندھ ضیاء بلوچ نے فاتح اور رنر اپ ٹیموں کو ٹرافی اور کھلاڑیوں میں انفرادی و کیش انعامات تقسیم کئے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سنیئر رہنماء فرید انصاری ،حاجی محمد جمیل ،بابر ولیانی ،ندیم خان ،پرویز احمد شیخ ، نازش پروین ،مہر النساء ،اعجاز شیخ ،عامر کفایت اور دیگر بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی ایڈیشنل ڈی آئی جی سندھ ضیاء بلوچ نے طالبات سے کہاکہ و حصول علم کے ساتھ صحت مند سرگرمیوں کو جاری رکھیں کیوں کہ صحت مند سرگرمیوں کے فروغ سے ہی ہم ایک صحت مند معاشرہ قائم کرسکتے انہوںنے کہاکہ آپ مستقبل کے معمار ہیں آپ کو مستقبل میں اس ملک کی باگ ڈور سنبھالنا ہے ایڈیشنل ڈی آئی جی سندھ ضیاء بلوچ نے کہاکہ ہمیں فخر ہے ہماری بچیاں علم کے میدان کے ساتھ کھیلوں کے میدانوں میں بھی نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کررہی ہیںضیاء بلوچ نے کہاکہ گینز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ایتھلیٹ اورنگزیب سلطان قوم کا فخر ہیں فلاحی و سماجی خدمات کے ساتھ کھیلوں کو فروغ دیکر قومی یکجہتی کو پروان چڑھانے کے حوالے سے اورنگزیب سلطان کی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ،اس موقع پر پیپلز پارٹی کے رہنماء فرید انصاری نے قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے کھیلوں کے شاندار ایونٹ کے انعقاد پر اورنگزیب سلطان اور وسیب ویلفیئر فائونڈیشن کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہاکہ ایسے ایونٹ ے انعقاد سے بھائی چارگی اور اتحاد کو فروغ حاصل ہوگا اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سفیر امن اورنگزیب سلطان نے اس عزم کا اظہار کا کہ وطن عزیز سے غربت ،بھوک اور بے روز گاری کے خاتمے کے ساتھ عوام کی فلاح و بہبود امن ،پیار ،محبت ،بھائی چارگی اور قومی یکجہتی کے فروغ کے لئے زندگی کے آخری سانس تک جدو جہد کرتا رہوں گا ۔

انہوںنے ایونٹ کے انعقاد میں تعاون پر وسیب ویلفیئر فائونڈیشن اور تمام افراد سے اظہار تشکر کیا ۔