ًجلی کی قیمت میں تقریباً تین روپے فی یونٹ اضافے کا امکان

اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا

منگل 22 اکتوبر 2019 21:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اکتوبر2019ء) بجلی کی قیمت میں دو روپی97 پیسے فی یونٹ اضافے کا امکان ہے۔اضافہ ستمبر کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا جائے گا۔بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے حوالے سے نیپرا 30 اکتوبر کو سماعت کرے گا۔سینٹرل پاور پرچیزنگ کمپنی (سی سی پی ای) کے مطابق ستمبر میں پانی سے 37.09 فیصد، گیس سے 11.85 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔

(جاری ہے)

اسی طرح ستمبر میں درآمدی ایل این جی سے 21.06 فیصد بجلی پیدا کی گئی۔رواں سال جولائی میں بھی بجلی کی قیمتوں میں 10 پیسے فی یونٹ اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کیا گیا تھا۔نیپرا کے نوٹیفیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمتوں میں اضافہ مئی کی فیول ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا تھا۔نیپرا نے ہدایت دی ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیاں جولائی کے بجلی بلوں میں اضافہ صارفین سے وصول کریں۔