Live Updates

عدالت نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی

جج صاحب سے میاں صاحب سے ملاقات کی درخواست کی انہوں نے انکار کر دیا،والد کی صحت کے حوالے سے پریشان ہوں۔ مریم نواز

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان بدھ 23 اکتوبر 2019 11:42

عدالت نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی
لاہور (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2019ء) : عدالت نے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔تفصیلات کے مطابق آج مریم نواز کو 14روز کا جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر احتساب عدالت پیش کیا گیا تھا۔چونکہ سابق وزیراعظم نواز شریف اس وقت سروسز اسپتال میں زیر علاج ہیں۔لہذا آج مریم نواز نے نیب کورٹ میں جج سے والد سے ملاقات کرنے کی درخواست کی۔

ا حتساب عدالت نے مریم نواز کی نواز شریف سے ملاقات کی درخواست مسترد کر دی۔ مریم نواز کا کہنا ہے کہ جج صاحب سے میاں صاحب سے ملاقات کی درخواست کی انہوں نے انکار کر دیا۔مریم نواز نے عدالت سے درخواست کی تھی کہ والد کی طبعیت خراب ہے جس وجہ سے پریشان ہوں۔جیل واپسی سے قبل والد سے ایک گھنٹے کی ملاقات کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

جب مریم نواز سے صحافی نے سوال کیا کہ آپ کی صحت کیسی ہے؟ تو انہوں نے کہا کہ الحمد اللہ میں بلکل ٹھیک ہوں۔

جب کہ احتساب عدالت نے مریم نواز کے جسمانی ریمانڈ میں 25 اکتوبر تک توسیع کر دی ہے۔عدالت نے مریم نواز کو دوبارہ 25اکتوبر کو پیش کرنے کا حکم دیا ہے،جب کہ دوسری جانب ں سوشل میڈیا پر "نواز شریف کو مریم نوز کی ضرورت ہے" کا ٹپ ٹرینڈ بنا ہوا ہے۔مرحومہ بیگم کلثوم نواز کی بیماری پر بھی سوشل میڈیا پر پراپیگنڈا کیا گیا تھا اوران کی بیماری کو ڈرامہ قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ یہ محض نواز شریف اور مریم نواز کا مقدمات سے بچنے کے لیے باہر رہنے کا بہانہ ہے،تاہم دونوں باپ بیٹی نے پاکستان آکرمقدمات کا سامنا کیا اور اب جیل کاٹ رہے ہیں۔

صارفین نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ نواز شریف کے ساتھ بھی وہی کیا جا رہا ہے جو بیگم کلثوم کی بییماری کے وقت کیا گیا۔یک صارف نے کہا کہ نواز شریف کو اسپتال میں اپنی بیٹی کی ضرورت ہے۔اس کے ساتھ ساتھ نواز شریف کے حق میں عوام کو سڑک پر بھی نکلنے کی ضرورت ہے
ایک صارف نے کہا کہ پہلے مریم نواز کو اپنے والدہ کو بھی دیکھنے سے محروم کیا گیا تھا اور اب پھر یہی سلوک کیا جا رہا ہے۔انہیں سیاسی انتقام کی وجہ سے جیل بھیجا گیا جو کہ ایک ظلم ہے۔
مریم نواز وہ بیٹی ہے جس کا پر والد مستحق ہے جس طرح سے وہ اپنے والد کے ساتھ کھڑی ہیں اور ان کی طاقت بنی ہوئی ہیں،لیکن لوگ اسی چیز کو ان کی کمزوری بنانا چاہتے ہیں۔
Live مریم نواز سے متعلق تازہ ترین معلومات