27 اکتوبر کو پوری دنیا میں کشمیریوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہوئے یوم سیاہ منایا جائیگا، طاہر اشرفی
غیر ملکی سفیروں کے دورے کے بعد بھارتی آرمی چیف کا جھوٹ بے نقاب ہوگیا ہے ،بھارتی حکام کو شرم آنی چاہیے ،نومبر میں ربیع الاول کے جلوس بھی شروع ہوجائیں گے، ایسے وقت میں ملک کسی مارچ یا دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا، کسی قسم کے سیاسی مارچ یا دھرنے میں مدارس کے طلبا شریک نہیں ہونگے،حکومت کو بھی چاہیے افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرے، پریس کانفرنس
بدھ 23 اکتوبر 2019 16:56
(جاری ہے)
انہوںنے کہاکہ نومبر میں ربیع الاول کے جلوس بھی شروع ہوجائیں گے، ایسے وقت میں ملک کسی مارچ یا دھرنے کا متحمل نہیں ہوسکتا۔
انہوںنے کہاکہ حکومت کو بھی چاہیے افہام و تفہیم سے مسئلہ حل کرے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ سوشل میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا ہر ایک دوسرے کے خلاف بدزبانی استعمال ہورہی ہے، اکتیس مارچ کو پانچویں عالمی پیغام اسلام کانفرنس منعقد کی جائے گی۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ کانفرنس کے ایک سیشن کی صدارت صدر مملکت کریں گے، کانفرنس میں او آئی سی کے سیکریٹری جنرل سمیت مختلف ممالک کے علماء کرام شرکت کریں گے۔ انہوںنے کہاکہ کسی قسم کے سیاسی مارچ یا دھرنے میں مدارس کے طلبا شریک نہیں ہونگے۔ انہوںنے کہاکہ پاکستان علماء کونسل نے عمران خان کے دھرنے کی بھی مخالفت کی تھی، مارچ اور دھرنے ملک کی سالمیت کے خلاف ہے۔ انہوںنے کہاکہ کل حزب اختلاف دھرنے کی حامی تھی آج وہ حذب اقتدار ہے تو دھرنے کی مخالف ہے ۔ انہوںنے کہاکہ ہمارے وزیر اعظم اور آرمی چیف نے اسلامی ممالک کے درمیان رابطہ کاری اور سہولت کاری کی ہے، یہ سہولت کاری پاکستان کے لئے ہے ملک کا وقار بلند ہے۔علامہ طاہر اشرفی نے کہاکہ ہم مصالحت کی ہرکوشش کا غیر مقدم کرتے ہیں، سعودی عرب ہمارا اسلامی مرکز ہیایران ہمارا پڑوسی ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہمیں وزیراعظم کو شاباش دینے کی بجائے مذاق اڑانا درست نہیں ، عمران خان نے دو ملکوں کے درمیان صلح کی کوشش کی۔مزید اہم خبریں
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کے ججز کے خط پر فل کورٹ کی تشکیل سے گریز،عدالتی امور میں انٹیلیجنس ایجنسیوں کی مداخلت کے حوالے سے چیف جسٹس آف پاکستان کا بیان
-
پاکستان کی ترقی کے سفر میں رخنہ ڈالنے والوں کی تمام کوششیں ناکام ہوں گی
-
کراچی: سابق شوہر نے بیوی کوچھریوں کے وار کرکے قتل کردیا
-
آئین میں کہاں لکھا ہے کابینہ قانون سے بالاترہے۔ چیف جسٹس
-
ریاستہائے متحدہ امریکہ اورپاکستان کے درمیان ٹریڈ اینڈ انویسٹمنٹ فریم ورک ایگریمنٹ (ٹی آئی ایف ای) کا بین المذاکرہ اجلاس
-
مارگلہ کی خوبصورت پگڈنڈیوں کو محفوظ بنانے کے لیے مارگلہ ٹریل پٹرول کا آغاز کر رہے ہیں ، وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا ٹویٹ
-
وزیراعلی مریم نواز شریف نے جگر کے عارضہ میں مبتلا پروفیسر ایس ایم منصور کے علاج کیلئے 13 لاکھ روپے امداد کی منظوری دیدی
-
ایف بی آرکا ٹریک اینڈ ٹریس سسٹم ناکام
-
خیبر پختونخواہ حکومت کا لاکھوں ٹن گندم کی خریداری کا فیصلہ
-
بھارتی شہری نے پاکستانی لڑکی کو دل کا عطیہ کرکے نئی زندگی دے دی
-
نجی شعبہ زراعت تبدیل کرنے میں موثر کردار ادا کرسکتا ہے، وزیرخزانہ
-
افغان شہریوں کو ڈھائی لاکھ روپے لیکر شناختی کارڈ جاری کرنیوالا نادرا کا افسر گرفتار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.