رحیم یارخان،ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں ملوث 24صارفین کو رنگے ہاتھوں پکڑلیاگیا

بدھ 23 اکتوبر 2019 22:41

رحیم یارخان ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 23 اکتوبر2019ء) ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں ملوث 24صارفین کو رنگے ہاتھوں پکڑلیا، برقی تنصیبات کاٹ دیں پولیس نے ایس ڈی اوز میپکو کی تحریری مراسلوں پر مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی زرائع کے مطابق ایس ڈی اوز میپکو کو اطلاع ملی کہ بستی ببراں، موضع بندور، نور محمد امین، گلشن اقبال، بستی کھوکھراں، کوٹ سنجر پور، دین پور کالونی، نظام آباد، عظیم شاہ، احمد علی لاڑ، کچہ بھیلہ، لعل شاہ، موضع ملکانی، موضع لکھانی ،موضع لاٹکی اور موسیٰ کانجوکے علاقوں میں صارفین ڈائریکٹ کنڈیاں لگا کر بجلی کی چوری کرنے میں مصروف ہیں جس پر میپکو ٹیموں نے ان علاقوںمیں چھاپے مارکر 24بجلی چور صارفین محمد ایاز، جاوید، منظور احمد، محمد شفیع شاہ، محمد اعظم ڈاہر، مبشر حسین شاہ، نصراللہ، محمد اظہر، نذر حسین ، بھٹو، محمد اسماعیل، عبدالخالق، محمد سلیم، حماداسد، حسین احمد مدنی، شیخ محمد سلیم، محبوب احمد، محمود، محمد انور، بابر مرتضیٰ، محمد راشد، حضور بخش، عبداللہ، مختیار اورنظام دین کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر ان کی برقی تنصیبات کاٹ دیں پولیس نے ایس ڈی اوز میپکو کے تحریری مراسلوں پر الگ الگ مقدمات درج کرکے کارروائی شروع کردی۔