Live Updates

آج اسلام آباد میں اساتذہ اور خواتین کو زردوکوب کیا گیا، انہیں تھپڑ مارے گئے: مولانا فضل الرحمان

اداروں کے ساتھ کیا اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے؟ یہ ناجائز حکومت ہے اور انہیں اب گھر جانا ہوگا: رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ بدھ 23 اکتوبر 2019 22:00

آج اسلام آباد میں اساتذہ اور خواتین کو زردوکوب کیا گیا، انہیں تھپڑ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23 اکتوبر 2019ء) رہنما جمیعتِ علماء اسلام ف مولانا فضل الرحمان نے دعویٰ کیا ہے کہ آج اسلام آباد میں اساتذہ اور خواتین کو زردوکوب کیا گیا ہے، انہیں تھپڑ مارے گئے ہیں۔ مولانا نے سوال کیا کہ کیا اداروں کے ساتھ اس طرح کا سلوک کیا جاتا ہے؟ انہوں نے مزید کہا ہے کہ یہ ناجائز حکومت ہے اور انہیں اب گھر جانا ہوگا۔

سکھر میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلی مرتبہ قوم کے ذہنوں میں آزادی کا احساس پیدا ہوا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ آزادی مارچ ماضی کی روایات سے بلکل برعکس ہے، عوام کے ووٹ پر کسی کو ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ آج بھی ہم عوام کی طاقت کو ساتھ لے کل چل رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ حکمرانوں کو واپس ان کے گھر بھیج کر دم لیں گے، ہر شخص کو اپنے شیشے میں اپنی شکل نظر آجاتی ہے۔

(جاری ہے)

عمران خان خود بیرونی ایجنٹ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک نے اسلام آباد میں مارچ کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سابق جج شوکت عزیز صدیقی کے فیصلے کا ریاستی اداروں نے کیا انجام دیا۔ جسٹس فائز عیسی آج اپنے فیصلوں کی پادائش می پیشیاں بھگت ریے ہیں۔ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہے کہ اجتماعی استعفے کی تجویز زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اپوزیشن جماعتوں نے حکومت کٰے خلاف لانگ مارچ کرنے کے علاوہ اسمبلیوں سے اجتماعی استعفے دینے کی آپشن کو بھی زیر غور رکھا ہوا ہے۔ اس حوالے سے جمیعت علمائے اسلام ف کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ اسمبلیوں سے تمام اپوزیشن کے اجتماعی استعفے کی تجویز زیر غور ہے تاہم اس حوالے سے حتمی فیصلہ مناسب وقت پر کریں گے۔ آزادی مارچ روکنے پر کوئی ڈیل یا سمجھوتہ نہیں ہو گا اور نا ہی وزیراعظم کے استعفے کے مطالبے سے پیچھے ہٹیں گے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات