وزیر اعلیٰ کا ہیپا ٹائٹس مریضوں کی تعداد میں اضافہ پرمحکمہ صحت کو فوری اقدامات کا حکم

جمعرات 24 اکتوبر 2019 14:00

وزیر اعلیٰ کا ہیپا ٹائٹس مریضوں کی تعداد میں اضافہ پرمحکمہ صحت کو فوری ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 24 اکتوبر2019ء) وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے فیصل ۱ٓباد سمیت صوبہ کے بعض شہروں میں ہیپا ٹائٹس بی اور سی کے مریضوں کی تعداد میں اضافہ کا سخت نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر ڈیپارٹمنٹ ،ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز سمیت تمام ڈویژنل ڈائریکٹرز ہیلتھ سروسز ، تما م اضلاع کے چیف ایگزیکٹو آفیسرز ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹیز ، تمام سرکاری ہسپتالوں کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹس اور دیگر متعلقہ حکام کو ہدایت کی ہے کہ وہ ہیپا ٹائٹس کے مریضو ں کو مفت ٹیسٹوں سمیت علاج معالجہ اور ادویات کی فراہمی کی سہولیات کی بہم رسانی کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں نیز تمام سرکاری ہسپتالوں کے انتظامی حکام کو مزید ہدایت کی گئی ہے کہ اگر فنڈز کی کمی کے باعث کوئی مشکل درپیش ہو تو اس ضمن میں بھی فوری طور پر متعلقہ حکام کو آگاہ کیا جائے تاکہ انہیں گرانٹس کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے ۔

(جاری ہے)

محکمہ صحت کے ذرائع نے بتا یا کہ بعض مقامات سے یہ شکایت موصول ہوئی ہے کہ وہاں ہیپا ٹائٹس کے مریضوں کو ٹیسٹوں اور علاج معالجہ کی سہولت فراہم نہیں کی جا رہی جس پر وزیر اعلیٰ نے تمام ہسپتالوں کو پی سی آر کٹس ، مطلوبہ ادویات اور فنڈز کی فوری فراہمی کا بھی حکم دیا ہے۔