Live Updates

اگلے دو دن کے اندر نواز شریف بیرونِ ملک جا سکتے ہیں: عامر لیاقت حسین

اگر نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس بننا شروع نہ ہوئے تو اگلے دو دن میں انکے بیرونِ ملک جانے کا امکان ہے: رہنما پاکستان تحریکِ انصاف

Usman Khadim Kamboh عثمان خادم کمبوہ جمعرات 24 اکتوبر 2019 23:08

اگلے دو دن کے اندر نواز شریف بیرونِ ملک جا سکتے ہیں: عامر لیاقت حسین
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 24 اکتوبر 2019ء) رہنما پاکستان تحریکِ انصاف ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا ہے کہ اگلے دو دن کے اندر نواز شریف بیرونِ ملک جا سکتے ہیں۔ عامر لیاقت حسین نے نجی ٹیوی چینل سے بات کرتے ہوئے کہا کہ اگر نواز شریف کے خون میں پلیٹ لیٹس بننا شروع نہ ہوئے تو اگلے دو دن میں انکے بیرونِ ملک جانے کا امکان ہے۔ خیال رہے کہ سابق وزیراعظم کو خون میں پلیٹ لیٹس کی کمی کی وجہ سے ہسپتال داخل کیا گیا تھا۔

اب ڈاکٹر عامر لیاقت حسین نے بتایا ہے کہ اگلے دو دن کے اندر نواز شریف بیرونِ ملک جا سکتے ہیں۔ دوسری جانب مشیرِ اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سابق وزیراعظم نواز شریف کی بیماری کے حوالے سے کہا ہے کہ نوازشریف کا مرغن غذاؤں کی وجہ سے کولیسٹرول بڑھا اور وہ بیمار ہوئے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا ہے کہ نواز شریف کے بیرون ملک جانے کا فیصلہ عمران خان نہیں ڈاکٹرز کریں گے۔

مشیرِ اطلاعات نے بتایا کہ وزیراعظم عمران خان نے ہمیشہ قانون اور آئین کی بالادستی اور اداروں کی مضبوطی کا عزم دہرایا، ایمرجنسی اور زندگی کو لاحق خطرہ کی تشخیص ماہرین صحت نے کرنی ہے، محمد نواز شریف کی صحت کے حوالے سے عدالت جو بھی فیصلہ کریگی حکومت اس پر من و عن عملدآرمد کریگی،کوئی بھی فیصلہ کسی شخصیت کی خواہشات کے تابع نہیں ہوگا۔

تاہم نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔ میاں شہباز شریف نے آج نواز شریف سے ملاقات کی جس کے بعد ن لیگی ذرائع نے کہا ہے کہ نواز شریف نے علاج کے لیے بیرون ملک جانے سے صاف انکار کردیا ہے اور انہوں نے اپنا معاملہ اللہ تعالیٰ پہ چھوڑ دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے مرکزی صدر میاں شہباز شریف اور خواجہ آصف سمیت پارٹی کے اہم رہنماؤں نے نواز شریف کو اس بات پر آمادہ کرنے کی کوشش کی کہ وہ علاج کے لیے بیرون ملک جانے پہ رضامند ہوجائیں لیکن طویل مشاورت کے باوجود وہ سابق وزیراعظم سے اپنی بات نہیں منوا سکے ہیں اور نواز شریف نے بیرونِ ملک جانے سے انکار کردیا ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات