ٹیکسی میں بچے کی پیدائش میں مدد کرنے پر والدین نے بچے کا نام خاتون پولیس افسر کے نام پر رکھ دیا

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 24 اکتوبر 2019 23:56

ٹیکسی میں  بچے کی پیدائش میں مدد کرنے پر والدین نے بچے کا نام خاتون پولیس ..

ایک نوزائیدہ بچے کے والدین نے اس کا نام ایک خاتون پولیس افسر کے نام پر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔ اس خاتون پولیس افسر نے ٹیکسی میں دوران سفر اس کی پیدائش میں مدد کی تھی۔

لانس کارپورل کوماتھی نارائن  کی ڈیوٹی کوالالمپور، ملایشیا کے ٹرمنینل بیرسیپادو سیلاٹن میں لگی تھی۔ڈیوٹی کے دوران ایک انڈونیشین  حاملہ خاتون اُن کے پاس آئیں۔ خاتون نے ہسپتال جانے کے لیے کوماتھی سے مدد مانگی۔

خاتون کی سنجیدہ حالت دیکھ کر  کوماتھی نے فوراً ایک ٹیکسی روکی، ٹیکسی میں موجود مسافر کو صورتحال بتائی تو  وہ مسافر نیچے اتر گیا۔ کوماتھی نے خاتون کو ٹیکسی میں بٹھایا اور پھر اُن کے ساتھ ہی ہسپتال میں جانے کا فیصلہ کیا۔ خاتون ابھی ہسپتال پہنچی بھی نہیں تھی کہ  ٹیکسی میں ہی اُن کےہاں بیٹے کی پیدائش ہوگئی۔

(جاری ہے)

خوش قسمتی سے اُن کی معاونت کے لیے کوماتھی وہاں پر موجود تھی۔

یہ واقعہ 7 اکتوبر کو پیش آیا۔ سوشل میڈیا پر  27 سالہ کوماتھی کی ہسپتال میں نوزائیدہ بچے اور خاتون کے ساتھ لی گئی تصویر کافی وائرل ہو گئی ہے۔ بچے کے والدین نے اس کا نام رزقی ساردی ماتھی-ورنا رکھا ہے۔ 

اخبار دی سن ڈیلی کے مطابق لانس کارپول کوماتھی نارائن اور ٹیکسی ڈرائیور وونگ کوک کو محکمہ پولیس کی طرف سے تعریفی  سرٹیفیکیٹس سے نوازا گیا ہے۔