خیبر ٹیچنگ ہسپتال میں چھاتی کے سرطان کے بارے میں اجلاس

جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 25 اکتوبر2019ء) خیبر ٹیچنگ ہسپتال پشاور (کے ٹی ایچ )میں چھاتی کے سرطان کی مینجمنٹ بارے اجلاس کاانعقادکیاگیا جس میں مرض کے علاج اور عوامی آگاہی بارے اقدامات پرغور کیا گیا تاکہ جلد تشخیص ، علاج کو بہتر بنایا جا سکے۔

(جاری ہے)

اجلاس میں ڈین خیبر میڈیکل کالج پروفیسر ڈاکٹر نورلایمان ،ہسپتال ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر عنایت الرحمن، میڈیکل ڈائریکٹر پروفیسر ڈاکٹر ارشاد احمد، ڈین پی جی ایم آئی پروفیسر ڈاکٹر محمود اورنگزیب ، ڈاکٹر مشتاق احمد، ڈاکٹر روح المقیم ،ڈاکٹر قطب ِعالم ، ڈاکٹر عابد جمیل، ڈاکٹر ماہ منیر ، ڈاکٹر حنا گل،ڈاکٹر صدف چراغ، ڈاکٹر نائیلہ اسماعیل ،ڈاکٹر عطا اللہ خان،ڈاکٹر نبیلہ جاوید،ڈاکٹر حزب اللہ جان اور ڈاکٹر ارم صابر علی شریک ہوئے۔

اجلاس میں کہا گیا کہ خواتین میں چھاتی کا سرطان سب سے عام ہے کم آمدن والے ممالک میں اس کی شرح بڑھ رہی ہے ۔ ڈاکٹر ماہ منیر نے مرض کی جلد تشخیص اور علاج کیلئے آنکالوجی، پتھالوجی اور ریڈیالوجی پر مشتمل لائحہ عمل بنانے کی ضرورت پر زور دیا ۔

متعلقہ عنوان :