آکو پنکچر 148بیماریوں کے لیے شفاء بخش ہے ‘ڈاکٹر ساجد قیوم

جمعہ 25 اکتوبر 2019 12:54

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 25 اکتوبر2019ء) عالمی ادارہ صحت نے آکو پنکچر کو148بیماریوںکے لیے شفاء بخش قرار دے دیا جبکہ 120ممالک میں آکو پنکچر طریقہ علاج کو باقاعدہ قانونی حیثیت حاصل ہے اور لاکھوں مریض شفاء یاب ہو چکے ہیں۔ان خیالات کا اظہارڈاکٹر ساجد قیوم، ڈاکٹرایم ایس بابر ،ڈاکٹر سید فیض الحسن،ڈاکٹر محمد افضل میو،ڈاکٹرعلی محمد بلال،ڈاکٹر سرفراز احمد، ڈاکٹر رمضان ہاشمی، ڈاکٹر محمد ابو بکراور ڈاکٹر انعم حاجرہ نے ورلڈآکوپنکچر ڈے کے موقع پر منعقدہ مجلس مذاکرہ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ آکو پنکچرکے طریقہ علاج کے تحت بچوں کی ذہنی معذوری گنٹھیا، کمر درد،عرق النسا،گردن کا درد اور اکڑائو، کندھے کاجام ہونا ،گھٹنوں کا درد، آدھے سر کا درد، لقوہ، فالج ،چہر ے کا عصبی درد چہرے کے داغ دھبے ،الرجی اور سورائسس کا علاج بڑی کامیابی سے کیا جا رہا ہے۔ایسے امراض جن کو ایلوپیتھی طریقہ علاج کے معالجین لا علاج قرار دیتے ہیں اور اپنے مریضو ں کو اپنی زندگی اسی طرح گزارنے کا کہتے ہیں آکو پنکچر طریقہ علاج کے تحت ہی ان کا علاج ممکن ہے اور اس کے کوئی سائیڈ ایفیکٹس بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آکو پنکچر طریقہ علاج انتہائی سستا ہے ۔جو ہر آدمی با آسانی کروا سکتا ہے۔

متعلقہ عنوان :