ہانگ کانگ میں پارکنگ کی جگہ کی قیمت پندرہ کروڑ روپے

Ameen Akbar امین اکبر پیر 28 اکتوبر 2019 23:50

ہانگ کانگ میں پارکنگ کی جگہ کی قیمت پندرہ کروڑ روپے

ہانگ کانگ کے ایک کاروباری شخص نے ایک گاڑی کے لیے  دنیا کی مہنگی ترین پارکنگ کی جگہ خریدی ہے۔ انہوں نے ایک گاڑی کی پارکنگ کی جگہ کے 9 لاکھ 69 ہزار ڈالر ادا کیے ہیں۔

جونی چیونگ  کے پاس ہانگ کانگ کے 79 منزلہ  آفس ٹاور دی سنٹر   کے سامنے پارکنگ کی چار جگہیں تھیں۔ اس سے پہلے  وہ تین جگہیں بھی لاکھوں ڈالر میں فروخت کر چکے ہیں لیکن انہیں  چوتھی جگہ کے سب سے زیادہ یعنی 9 لاکھ 69 ہزار ڈالر ملے  ہیں۔

(جاری ہے)

جونی نے اس مہنگی ترین پارکنگ کی جگہ خریدنے والے کا نام نہیں بتایا لیکن ظاہر ہے  کہ اس جگہ کو خریدنے والے کا دفتر اسی ٹاور میں ہوگا۔

اس سے پہلے  2018 میں ہانگ کانگ میں کولون لگژری اپارٹمنٹس کے سامنے  7 لاکھ 60 ہزار ڈالر میں ایک پارکنگ  فروخت ہوئی تھی۔  اب فروخت ہونے والی پارکنگ بلاشبہ دنیا کی سب سے مہنگی پارکنگ ہے۔ یہ ہانگ کانگ میں ایک گھر کی اوسط قیمت سے 3 گنا زیادہ قیمتی ہے۔

متعلقہ عنوان :