پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام جاب فیئر کا انعقاد

جمعہ 1 نومبر 2019 20:21

لاہور۔یکم نومبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 01 نومبر2019ء) پنجاب یونیورسٹی انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے زیر اہتمام ایگری ٹورازم ڈیویلپمنٹ کارپوریشن آف پاکستان اینڈ ایس اے گروپ کے تعاون سے ’انٹرنپنیور شپ اور ایگری بزنس ڈویلپمنٹ آئیڈیاز اور جاب فیئر ‘ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلبہ کی سہولت کیلئے زرعی بزنس سے تعلق رکھنے والی 40سے زائد انڈسٹریز نے سٹالز لگائے اور شعبہ زراعت کو تعلیم یافتہ اور نئے آئیڈیاز رکھنے والے انسٹیٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز کے 400سے زائد طلبہ کو نوکریوں کی پیش کش کی، اس موقع پر پنجاب یونیورسٹی پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر ، چیف ایگزیکٹیو آفیسر ایس اے گروپ شعیب افضل ملک، سپیشل اسسٹنٹ ٹو چیف منسٹر پنجاب فار یوتھ اینڈ سپورٹس افیئرز عمر فاروق، منسٹر فار پنجاب چیف ،منسٹرانسپکشن ٹیم محمد اجمل چیمہ ، ڈائریکٹر انسٹی ٹیوٹ آف ایگریکلچرل سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر ، فیکلٹی ممبران اور طلبہ کثیرتعداد نے شرکت کی، پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر نے جاب فیئر کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے شرکاء کو انٹرنپنیورشپ اور ایگری بزنس آئیڈیاز کے بارے میں بتایاجبکہ ڈاکٹر محمد شفیق اور طارق تنویر نے ماحول کو بہتر بنانے کے طریقے اور بزنس شروع کرنے کے حوالے سے بات چیت کی، بعد ازاں پرووائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سلیم مظہر نے معزز مہمانوں کو تعریفی اسناد اور شیلڈز پیش کیں جبکہ تقریب کے بہتر انعقاد پر ڈاکٹر محمد سلیم حیدر کی کاوشوں کو سراہا۔