Live Updates

وزیراعظم عمران خان کوایک بھری محفل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا گیا تھا

وزیراعظم عمران خان نے اسے مشورے کو مسترد کر دیا تھا ۔ سینئیر صحافی حامد میر

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین ہفتہ 2 نومبر 2019 11:28

وزیراعظم عمران خان کوایک بھری محفل میں اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 02 نومبر 2019ء) : مائیکروبلاگنگ ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے پیغام میں سینئیر صحافی وتجزیہ کار حامد میر نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان کو ایک بھری محفل میں کچھ صحافیوں نے اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مشورہ دیا لیکن عمران خان نے یہ مشورہ مسترد کر دیا ۔ انہوں نے کہا کہ صحافیوں کا کام سوال کرنا ہوتا ہے حکمرانوں کا مشیر بننا نہیں بند کمرے میں یہ مشورہ دینے والے باہر آ کر اس معاملے پر خاموش ہو گئے یہی ان کی بہادری ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کے معاملے پر وزیراعظم عمران خان پہلے بھی کئی مرتبہ واضح بیان دے چکے ہیں کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔ ستمبر میں کئے جانے والے دورہ امریکہ کے دوران وزیراعظم پاکستان عمران خان نے نیویارک میں ایشیا سوسائٹی سے خطاب کیا تھا اس دوران اینکر نے وزیراعظم عمران خان سے سوال کیا کہ کیا پاکستان اسرائیل کو ماننےجارہا ہے؟ جس پر وزیراعظم عمران خان نے دو ٹوک مقؤف اپناتے ہوئے واضح کہا کہ یہ آپ کوکس نے کہا ہے؟ پاکستان کی اس پر بڑی سیدھی پوزیشن ہےجیسا کہ بانی پاکستان نے کہا کہ فلسطین کا مسئلہ حل ہونے تک اسرائیل کو ماننے کا سوال نہیں پیدا ہوتا-
وزیراعظم عمران خان کے اس بیان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی جسے عوام کی جانب سے سراہا گیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا صارفین نے کہا تھا کہ گذشتہ کچھ ماہ سے پاکستان کی جانب سے اسرائیل کو تسلیم کیے جانے کے معاملے پر قیام آرائیاں اور چہ مگوئیاں ہو رہی تھیں جس کی حکومت نے بارہا تردید بھی کی اور اب وزیراعظم عمران خان نے بین الاقوامی فورم پر بھی اس نظریے یا امکان کی واضح تردید کر دی جو اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ پاکستان اسرائیل کو تسلیم کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتا ۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات