وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین قریشی دربار حضرت بہائو الدین زکریا کے احاطہ میں سپرد خاک

ہفتہ 2 نومبر 2019 20:05

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی نواب عاشق حسین ..
اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 02 نومبر2019ء) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر و وزیراعلیٰ پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے صاحبزادے نواب عاشق حسین قریشی مرحوم کو ہفتہ کو دربار حضرت بہائو الدین زکریا کے احاطہ سپرد خاک کیا گیا۔ نماز جنازہ میں سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی ‘ وزیر مملکت شہریار آفریدی ‘ سید فخر امام ‘ مخدوم مرید حسین قریشی ‘ ملک عامر ڈوگر ‘ سید حسین جہانیاں گردیزی ‘ ڈاکٹر اختر ملک ‘ مخدوم زادہ زین حسین قریشی ‘ ابراہیم خان ‘ پیر ظہور قریشی‘ سابق مشیر خزانہ ڈاکٹر سلمان شا ہ سمیت زندگی کے مختلف شعوبوں سے تعلق رکھنے والے ہزاروں افراد نے شرکت کی۔

نماز جنازہ معروف عالم دین علامہ سید احمد فاروقی نے پڑھائی۔

(جاری ہے)

قبل ازیں نواب عاشق حسین قریشی مرحوم کی نماز جنازہ لاہور میں ادا کی گئی۔ بادشاہی مسجد لاہور کے خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد نے نماز جنازہ پڑھائی۔نماز جنازہ میں گورنر پنجاب چودھری سرور ‘ وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار ‘ مشیر تجارت رزاق داود ‘ چیئرمین کرکٹ بورڈ احسان مانی ‘ علیم ڈار ‘ میاں یوسف صلاح الدین ‘ حفیظ اللہ نیازی ‘ سید ابن حسین ‘ صوبائی وزرا ء ‘ اراکین قومی و صوبائی اسمبلی سمیت تحریک انصاف کے مرکزی قائدین اور عوام الناس کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

نواب عاشق قریشی مرحوم کی رسم قل خوانی (آج) اتوار کو شام 3تا 5بجے نیشنل کرکٹ اکیڈمی قذافی سٹیڈیم لاہور میں ادا کی جائیگی۔ جس میں ملک بھر سے اہم سیاسی وسماجی شخصیات شریک ہونگی۔