Live Updates

عوام کی اکثریت نے تازہ ترین سروے میں وزیراعظم کی حمایت کر دی

نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 67 فیصد لوگوں نے موجودہ حالات میں عمران خان کا ساتھ دینے جبکہ 33 فیصد لوگوں نے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرنے کی حامی بھری

muhammad ali محمد علی ہفتہ 2 نومبر 2019 20:53

عوام کی اکثریت نے تازہ ترین سروے میں وزیراعظم کی حمایت کر دی
لاہور (اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 نومبر2019ء) عوام کی اکثریت نے تازہ ترین سروے میں وزیراعظم کی حمایت کر دی، نجی ٹی وی چینل کی جانب سے کروائے گئے سروے میں 67 فیصد لوگوں نے موجودہ حالات میں عمران خان کا ساتھ دینے جبکہ 33 فیصد لوگوں نے مولانا فضل الرحمان کی حمایت کرنے کی حامی بھری۔ تفصیلات کے مطابق ملک کے موجودہ کشیدہ سیاسی حالات میں ایک نجی ٹی وی چینل کی جانب سے سیاسی لیڈروں کی مقبولیت جاننے کیلئے عوامی رائے ہر مبنی سروے کروایا گیا ہے۔

اس سروے میں خاص کر وزیراعظم عمران خان اور مولانا فضل الرحمان کی حمایت سے متعلق سوال کیا گیا۔ سروے میں عوام کی واضح اکثریت نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا جبکہ مولانا فضل الرحمان کو زیادہ لوگوں کی حمایت حاصل نہ ہو سکی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی چینل کے سروے میں 67 فیصد لوگوں نے وزیراعظم عمران خان کے حق میں اپنی رائے دی اور ان کا ساتھ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔

جبکہ 33 فیصد لوگوں نے وزیراعظم کیخلاف اور مولانا فضل الرحمان کے حق میں اپنی رائے کا اظہار کیا۔ یہاں واضح رہے کہ اس وقت اپوزیشن کی تمام جماعتیں مشترکہ طور پر تحریک انصاف کی حکومت کیخلاف اسلام آباد میں دھرنا دیے ہوئے ہیں۔ اپوزیشن دعویٰ کرتی ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی حکومت عوامی حمایت کھو بیٹھی ہے۔ تاہم سروے نتائج کچھ اور ہی کہانی بیان کرتے ہیں۔

عوام کی اکثریت اب بھی وزیراعظم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔ جبکہ اپوزیشن کی تمام جماعتیں مل کر بھی عوام کی اکثریت کی حمایت حاصل کرنے میں ناکام ہیں۔ جہاں اپوزیشن جماعتوں کو سروے نتائج میں ناکامی کا سامنا ہے، وہیں اسلام آباد دھرنے میں بھی اپوزیشن جماعتیں اپنے دعووں کے مطابق عوام اکٹھی کرنے میں ناکام رہی ہیں۔ اپوزیشن جماعتوں نے دعویٰ کیا تھا کہ حکومت مخالف دھرنے میں 10 سے 15 لاکھ افراد شریک ہوں گے۔ تاہم 3 روز کے دوران اپوزیشن جماعتیں خاص کر جے یو آئی ف محض چند ہزار لوگ ہی اسلام آباد میں اکٹھا کر پائی ہے۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات